Author: محمد شاکر عزیز

چلی کے زلزلے کے بعد جاپان میں چھوٹی سونامی لہریں

ٹوکیو: جمعرات کو علی الصبح شمالی جاپان سے چھوٹی سونامی لہریں ٹکرائیں۔ قبل ازیں بحر الکاہل کے اس پار ہزاروں میل دور چلی میں 8.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جاپانی اہلکاروں نے کچھ علاقوں کے لیے انخلاء کا مشورہ…

عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے بعد جاپان نے انٹارکٹکا میں اگلا وہیل شکار منسوخ کر دیا

ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو کہا کہ وہ ایک صدی سے زیادہ کے عرصے میں پہلی بار انٹارکٹکا میں اپنا سالانہ وہیل شکار منسوخ کر رہا ہے۔ یہ منسوخی اقوامِ متحدہ کی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں کی جا…

جاپانی چپ ساز رینےساس کے حصص ایپل سے مذاکرات کی خبر پر مہنگے ہو گئے

ٹوکیو: بدھ کو ٹوکیو میں جاپانی کمپنی رینےساس الیکٹرونکس کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ وہ امریکی دیو ایپل کو اپنے ایک یونٹ میں حصہ فروخت کرنے جا رہا ہے۔ یہ یونٹ لیکوئڈ کرسٹل…

جاپان نے ہتھیاروں کی برآمد پر خود عائد کردہ پابندی اٹھا دی

ٹوکیو: منگل کو جاپان نے ہتھیاروں کی برآمد پر ایک خود عائد کردہ پابندی اٹھا دی اور ہتھیاروں کی تجارت کے لیے نئے قوانین متعارف کروائے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو کچھ لوگوں کے خیال میں ٹوکیو کا بین…

ناگانو میں آدمی نے دادی، چھوٹے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا

ناگانو: پولیس نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے ایک 31 سالہ بے روزگار شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے ماتسوموتو، صوبہ ناگانو میں اپنی دادی اور اپنے بھائی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے…

آدمی ٹرین سے ٹکرا کر پلیٹ فارم پر کھڑے مسافروں سے جا ٹکرایا

اوساکا: منگل کی رات جے آر اوساکا لوپ لائن پر ایک آدمی ایک محدود ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے کہا، ٹرین کے ساتھ ٹکر نے اسے واپس پلیٹ فارم پر پھینک مارا جس سے تین…

کیوشو الیکٹرک حکومتی امداد مانگنے والا دوسرا ایٹمی آپریٹر بن گیا

ٹوکیو: کیوشو الیکٹرک پاور کو اس ہفتے سرکاری امداد مانگنے والی دوسری ایٹمی بجلی ساز کمپنی بن گئی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں ایٹمی ری ایکٹر بند ہیں اور فوکوشیما ایٹمی حادثے کے تین برس بعد ایٹمی صنعت کے…

فوکوشیما کے قریبی قصبے کے رہائشیوں کو واپس جانے کی اجازت

تامورا: جاپان میں فوکوشیما کی ایٹمی آفت کو تین برس سے زائد گزر چکے ہیں۔ اور اب پہلی مرتبہ کھنڈر شدہ پلانٹ کے مضافاتی 20 کلومیٹر کے علاقے میں ایک چھوٹے سے ضلع کے رہائشیوں کو گھر واپسی کی اجازت…

بچوں کے اغوا سے متعلق معاہدہ ہیگ جاپان میں نافذ ہو گیا

ٹوکیو: دی ہیگ معاہدہ رکن ممالک پر شرط عائد کرتا ہے کہ بچوں کو انہیں ممالک کو واپس کیا جائے جہاں وہ عموماً رہتے تھے۔ یہ معاہدہ منگل سے جاپان میں نافذ العمل ہو گیا۔ دائت نے پچھلے برس بچوں…

چین نے عالمی جنگی بحری جہازوں کے اجتماع میں جاپان کو نظر انداز کر دیا

ٹوکیو: چین میں ایک رسمی تقریب کے موقع پر بین الاقوامی جنگی بحری جہازوں کا ایک میلہ منعقد ہو رہا ہے لیکن جاپانی بحریہ کو اس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ یہ ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں میں…

جاپان وہیلنگ پابندی سے کنی کترا سکتا ہے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کی پریشانی

سڈنی: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے منگل کو ایک سنگِ میل کی حیثیت کے حامل عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اس کے تحت جاپان انٹارکٹکا میں وہیل شکار روک دے گا، تاہم انہیں ڈر بھی ہے کہ جاپان اس…

خلیاتِ ساق پر تحقیق میں جعلسازی کی گئی، ریکن

ٹوکیو: سرکاری فنڈز پر چلنے والی ایک جاپانی لیبارٹری نے منگل کو کہا، بڑے پیمانے پر خیر مقدم کی جانے والی خلیاتِ ساق کی تحقیق میں ڈیٹا میں جعلسازی کی گئی تھی۔ اس کے سرکردہ محقق پر غلط کاری الزام…

عوامی بیت الخلاء سے 900 ٹوائلٹ رول چوری، توکوشیما شہر نے ٹوائلٹ پیپر چوروں کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا

ٹوکیو: توکوشیما شہر کے سٹی ہال کے بیت الخلاؤں سے پچھلے تین برس کے دوران قریباً 900 ٹوائلٹ پیپر رول چوری ہو چکے ہیں۔ مستقبل قریب میں اس رجحان میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ سٹی ہال کے…

امریکہ کو ٹی ٹی پی میں بریک تھرو کے لیے لچک دکھانی چاہیئے، جاپان

واشنگٹن؛ جاپان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بحر الکاہل میں ایک تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں بروقت بریک تھرو کا حصول امریکی لچک کے بغیر مشکل ہے۔ اگر اگلے ماہ صدر باراک اوباما کے ایشیائی دورے سے قبل…

جہاز کے تصادم کے بعد روبوٹ آبدوز 8 لاپتہ چینیوں کی لاشیں تلاش کر رہی ہے

ٹوکیو: جاپان کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے پیر کو کہا، تلاش ٹیمیں آٹھ چینی ملاحوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لیے ایک ریموٹ کنٹرولڈ آبدوز استعمال کر رہی ہیں۔ یہ افراد خلیج ٹوکیو میں دو جہازوں کے درمیان تصادم…

موسمیاتی تبدیلی سے جنگ، بھوک اور سیلاب کے خطرے میں اضافہ: اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

یوکوہاما: اقوامِ متحدہ کے ماہرین کے ایک پینل نے پیر کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر ایک سنگِ میل کی حیثیت کی حامل رپورٹ شائع کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس صدی میں گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتے ہوئے…

عالمی عدالت نے جاپان کے انٹارکٹکا کے وہیلنگ پروگرام کو غیر سائنسی قرار دے دیا

دی ہیگ، نیدرلینڈز: عالمی عدالتِ انصاف نے پیر کو جاپان کے انٹارکٹکا کے وہیلنگ پروگرام کو عارضی طور پر روکنے کا حکم جاری کیا۔ اس نے قرار دیا کہ یہ جاپانی حکومت کے دعوؤں کے برعکس سائنسی مقاصد کے لیے…

800 ملین ین خوش قسمتی بڑھانے کے لیے خرچ کیے، واتانابے

ٹوکیو: چھوٹی اپوزیشن جماعت یور پارٹی کے سربراہ یوشیمی واتانابے نے جمعے کو اصرار کیا کہ غیر اعلان شدہ 800 ملین ین کا قرض انہوں نے ذاتی اشیاء پر خرچ کیا تھا۔ ان میں خوش قسمتی کے لیے بانس کا…

ٹوکیو کی عدالت نے ایم ٹی گاکس کی دیوالیہ پن کی تفتیش میں 9 مئی تک توسیع کر دی

ٹوکیو: بِٹ کائن ایکسچینج ایم ٹی گاکس کی ناکامی کے حوالے سے جاری ایک عدالتی تفتیش کی ڈیڈ لائن ناکام ہو گئی ہے۔ اور تعین نہیں کیا جا سکا کہ اسے دیوالیہ پن کے قوانین کے تحت بحال کیا جائے…

ٹوکیو کے دو سہولتی اسٹور لوٹنے پر آدمی گرفتار

ٹوکیو: ٹوکیو میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے کاتاسوشیکا وارڈ میں دو سہولتی اسٹور لوٹ لیے تھے۔ پولیس کے مطابق، 34 سالہ تاکومی آکیموتو پر 22 مارچ کو ایک سہولتی اسٹور سے 70,000 ین…