ٹوکیو: وزیر خارجہ کوئی چیرو گیمبا نے ہفتے کو کہا کہ جاپان عالمی عدالت انصاف سے کہہ سکتا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ متنازع جزائر کے گروپ پر اس کا تلخ تنازعہ حل کروایا جائے۔ یہ بیان جنوبی کورین…
Category: سیاست
Urdu news Japan , News about Japan in urdu.
جاپان کی لوکل سیاست کی خبریں، پاک کمیونٹی کے نودولتیے سیاستدانوں سے دیگر
کابینہ کے 2 وزراء کا یاسوکونی کے دورے کا منصوبہ
ٹوکیو: جاپانی کابینہ کے دو وزراء نے جمعہ کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے ٹوکیو کے متنازع جنگی مزار کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں؛ یہ اقدام کچھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ موجود تنک مزاج تعلقات کو مزید بھڑکانے کا…
ایوانِ بالا نے کنزمپشن ٹیکس دوگنا کرنے کا بل پاس کر دیا
ٹوکیو: کنزمپشن ٹیکس دوگنا کرنے اور قرضے کے مہیب خلا کو جزوی طور پر پُر کرنے والے ایک بل نے جمعہ کو اپنی آخری پارلیمانی رکاوٹ بھی پار کر کے وزیر اعظم کو فتح دلا دی، اگرچہ بالآخر یہی فتح…
لی کے متازع جزیرے کے دورے کے خلاف جاپان نے جنوبی کوریا سے سفیر واپس بلا لیا
ٹوکیو/ سئیول: جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے جمعہ کو جاپان کے ساتھ عرصہ دراز سے جاری علاقائی تنازع کی مرکزی وجہ، جزیرے کا اچانک دورہ کیا، جس پر احتجاجاً جاپان نے اپنا سفیر سئیول سے واپس بلا…
نودا تحریک عدم اعتماد سے بچ گئے
ٹوکیو: وزیر اعطم یوشیکو نودا جمعرات کی رات آخیر وقت میں بڑی اپوزیشن جماعت کے ساتھ اپنے لاڈلے سیلز ٹیکس بل پر تصفیہ کرنے کے بعد تحریک عدم اعتماد سے بچ گئے۔ نودا نے چھ چھوٹی جماعتوں کی جانب سے…
جاپان چین میں تجارتی پروازیں بڑھانے کا معاہدہ
وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ جاپان اور چین نے 8 اگست کو کھلے آسمان کی پالیسی کا معاہدہ کیا ہے، جس سے مارکیٹ کو فوری طور پر آزاد بنا دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کی بدولت ائیر لائنز دونوں ممالک…
ایٹمی بحران کی فوٹیج پر کان کی ٹیپکو پر تنقید
ٹوکیو: سابقہ وزیر اعظم ناؤتو کان نے بدھ کو سونامی زدہ ایٹمی پلانٹ کے آپریٹر کو بحران کی محدود سی ویڈیو جاری کرنے اور بے تحاشا تدوین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں سے ٹیپکو کے عہدیداران…
نودا، اپوزیشن میں ٹیکس بل اور جلد انتخابات کا معاہدہ
ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے بدھ کی رات اپوزیشن کے ساتھ آخری وقت میں تصفیہ کر لیا، اور “جلد” عام انتخابات کروانے کے بدلے میں سخت جد و جہد سے حاصل شدہ ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ بچا لیا۔ ابھی…
جاپان کو امید ہے کہ شمالی کوریا ‘مثبت’ ریڈ کراس مذاکرات میں شامل ہو گا: گیمبا
ٹوکیو: جاپان کے وزیر خارجہ نے بدھ کو وعدہ کیا کہ شمالی کوریا کے ساتھ “مثبت بات چیت” میں شامل ہوا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے مابین پُر تناؤ تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے جبکہ دونوں ممالک کبھی…
ایل ڈی پی کی جانب سے انتخابات کے اعلان کا دباؤ، نودا ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ بچانے کی جد و جہد میں
ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا بدھ کو اپنا لاڈلا کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ بچانے کی جد و جہد کر رہے تھے جب مرکزی اپوزیشن جماعت نے عام انتخابات کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں اپنی حمایت واپس لے…
امریکی سفیر راس پہلی بار ناگاساکی پیس میموریل تقریب میں شریک ہوں گے
ٹوکیو: امریکی سفارتخانے نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی سفیر جان وی راس جمعرات کو ناگاساکی پیس میموریل تقریب میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔ راس نے اس سے قبل ناگاساکی کا دورہ کیا تھا اور اایٹم…
ایٹمی توانائی سے پاک ہونا جاپان کی معیشت کو نقصان نہیں پہنچائے گا، ایدانو
ٹوکیو: جاپان کے وزیر صنعت نے منگل کو قومی توانائی پالیسی کی بحث میں قدم رکھتے ہوئے کہا کہ ملک اپنی یعنی دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو نقصان پہنچائے بغیر 2030 تک ایٹمی توانائی کو دیس نکالا دے سکتا…
ووٹر اپوزیشن جماعتوں کو حکمران جماعت پر فوقیت دیتے ہیں، سروے
ٹوکیو: پیر کے ایک میڈیا پول کے مطابق اگر ابھی عام انتخابات کا اعلان کیا جاتا ہے تو بیشتر جاپانی ووٹر وزیر اعظم یوشیکو نودا کی حکمران جماعت کی بجائے مرکزی اپوزیشن جماعت کو ووٹ دیں گے، جو غیر مقبول…
نودا نے ہار مان لی، ایٹمی توانائی مخالف مظاہرین کے لیڈران سے ملیں گے
پچھلے چند ماہ سے ہر جمعے کو وزیر اعظم کے دفتر کے باہر پرشور احتجاج کرنے والے دسیوں ہزار ایٹمی توانائی مخالف مظاہرین کو ذاتی طور پر اپنا مدعا بیان کرنے کا موقع ملے گا۔ اگرچہ ماضی میں وزیر اعظم…
جاپان میں پھانسیوں پر فرانس کا اظہارِ تاسف
پیرس: فرانس نے دو سزا یافتہ قاتلوں کو پھانسی دئیے جانے کے بعد جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ سزائے موت کے استعمال پر جاری التواء کو پھر سے روبہ عمل لائے۔ 40 سالہ جونیا ہوٹاری اور 31 سالہ…
تائیوان نے جزیروں کے تنازعے پر اقدامِ امن کی تجویز پیش کر دی
تائیپے: تائیوان نے اتوار کو ایک تجویز برائے امن پیش کی ہے جس کا مقصد جنوبی بحر چین میں جزیروں کی ایک زنجیر پر موجود علاقائی تنازع پر بڑھتے ہوئے تناؤ میں ٹھہراؤ پیدا کرنا ہے۔ ان جزائر پر چین…
شمالی کورین حکمران کی بیوی ‘پیاری’ ہے، جاپانی سوشی باورچی
ٹوکیو: جاپانی میڈیا نے ہفتے کو کہا کہ مرحوم کوریائی حکمران کم جونگ اِل کا ایک جاپانی سوشی باورچی، جس نے 11 برس میں پہلی بار پیانگ یانگ کا دورہ کیا اور نوجوان حکمران اور اس کی بیوی ری سول…
جاری بحث کے دوران جاپان میں ایٹمی ہتھیار بنانے کی حامی آوازیں بلند تر ہو رہی ہیں
ٹوکیو: جاپان میں ایٹمی توانائی پر مستقل جاری بحث ایک اور سوال کو اندھیرے سے نکال کر روشنی میں لا رہی ہے: کیا جاپان کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا امکان کھلا رکھنا چاہیئے، چاہے بطور ایک آپشن ہی ہو؟ ایٹمی…
اگلے انتخابات میں ایٹمی توانائی فیصلہ کن عنصر ہو گی
ٹوکیو: فوکوشیما حادثے کے بعد جاپانیوں میں ایٹمی توانائی کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت اگلے چند ماہ میں متوقع انتخابات میں فیصلہ کن عنصر ثابت ہو گی، تاہم دونوں اطراف کے سیاستدان ایک چیز پر اتفاق کرتے ہیں: ڈیموکریٹک پارٹی…
ہزاروں افراد کی نودا کی رہائشگاہ کے باہر ایٹمی توانائی مخالف ریلی
ٹوکیو: ہزاروں افراد نے جمعہ کو وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے ریلی نکالی، اور پچھلے سال فوکوشیما کےایٹمی بحران پر پیدا ہونے والے ایٹمی توانائی مخالف جذبات کا اظہار کیا۔ یہ جاپان میں مظاہروں کی تازہ ترین مثال تھی،…
مظاہروں کے باعث امریکہ نے جاپان میں اوسپرے طیاروں کی پرواز میں تاخیر کر دی
واشنگٹن: امریکہ نے حادثات پر ہونے والے مظاہروں کے بعد، جمعے کو کہا کہ وہ جاپان میں اوسپرے طیاروں کی پروازیں اس وقت تک ملتوی کر دے گا جب تک اپنے قریبی اتحادی کا اعتماد حاصل نہیں کر لیتا۔ جاپان…
جاپان نے سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی
ٹوکیو: وزارتِ انصاف نے کہا کہ جاپان نے جمعہ کو سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی جس سے اس سال دی گئی پھانسیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق، ان میں سے ایک 40…