Category: نیشنل

گرتی قیمتوں، عالمی مقابلے بازی کی وجہ سے توشیبا نے جاپان میں ٹی وی سے متعلق آپریشنز بند کر دئیے

ٹوکیو: توشیبا نے جمعرات کو ملکی الیکٹرونکس منڈیوں میں کم طلب، گرتی قیمتوں، عالمی مقابلے بازی اور مہنگے ین کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے جاپان میں ٹیلی وژنوں کی پیداوار بند کر دی ہے۔ ایک ترجمان…

شہنشاہ اور ملکہ برطانوی ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی میں شرکت کے لیے روانہ

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو نے لندن میں ملکہ ایلزبیتھ دوم کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بدھ کو ٹوکیو سے روانگی اختیار کی۔ شہنشاہ نے ہانیدا ائیرپورٹ پر کہا کہ وہ ملکہ کو اپنی…

اوئی کی اسمبلی 2 ری ایکٹر ری اسٹارٹ کرنے پر راضی

ٹوکیو: صوبہ فوکوئی کے قصبے اوئی، جو دو ایٹمی پلانٹس کا میزبان ہے، کی اسمبلی کے چئیر مین نے کہا کہ اسمبلی نے پیر کو اتفاق کیا کہ دو بند پڑے ری ایکٹر دوبارہ چلانا ضروری ہے۔ یہ اقدام فوکوشیما…

اوکی ناوا کی جاپان کو واپسی کی 40 ویں سالگرہ

ناہا: منگل کو منقطہ حارہ میں واقع جزائر کی لڑی اوکی ناوا کی قابض امریکی افواج کی جانب سے جاپان کو حوالگی کے 40 برس ہو گئے، جبکہ مقامی لوگ امریکہ کی یہاں مسلسل فوجی موجودگی پر احتجاج کی تیاری…

حکومت وسطی اور مغربی جاپان میں بجلی کے استعمال میں 20 فیصد کمی کی خواہاں

ٹوکیو: جاپانی حکومت وسطی اور مغربی جاپان میں واقع فرموں اور گھرانوں سے کہے گی کہ وہ بجلی کے استعمال میں 20 فیصد تک کمی کریں؛ یہ بات اتوار کی ایک رپورٹ سے پتا چلی ہے جبکہ ملک گرما میں…

سائبر چارم سیاحتی مہم کے لیے جاپان بلاگروں کی تلاش میں

ٹوکیو: عرب بہاریہ انقلاب کے ایکٹوسٹوں اور بچوں کا ایک چینی مصنف بلاگروں کے اس اصطفائی گروپ میں شامل ہیں جنہیں جاپان میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ پچھلے سال کی آفات کے بعد سیاحتی صنعت کی بحالی کے لیے…

ٹیپکو نے باضابطہ طور پر حکومت کو گھریلو صارفین کے نرخ بڑھانے کی درخواست کر دی

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے جمعے کو باضابطہ طور پر حکومت کو درخواست کی کہ جولائی میں گھریلو صارفین کے بجلی کے نرخ 10 فیصد تک بڑھائے جائیں۔ یہ درخواست، جسے وزیر تجارت، صنعت اور معیشت یوکیو ایدانو…

ٹیپکو نے نئی انتظامیہ نامزد کر دی

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے منگل کو کہا کہ وکیل اور کارپوریٹ تنظیم نو کے ماہر کازوہیکو شیموکوبے کو چئیرمین تعینات کیا گیا ہے۔ اس نے ایٹمی بحران پر ردعمل کے نگران مینجنگ ڈائریکٹر ناؤمی ہیروسے کو صدر…

63 فیصد جاپانی شہریوں کی طرف سے اوئی ایٹمی ری ایکٹر ری اسٹارٹ کرنے پر ‘نا’: مینی چی پول

مینی چی کی جانب سے کروائے جانے والے ایک ملک گیر سروے سے پتا چلتا ہے کہ 63 فیصد جاپانی لوگ اوئی ایٹمی بجلی گھر کے دو معطل شدہ ری ایکٹروں کی دوبارہ فعالیت کے خلاف ہیں، جبکہ 74 فیصد…

شہنشاہ اور ملکہ، برطانوی ملکہ ایلزبیتھ کی ڈائمنڈ جوبلی پر برطانیہ کا دورہ کریں گے

ٹوکیو: شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے منگل کو اعلان کیا کہ شہنشاہ اور ملکہ، برطانوی ملکہ ایلزبیتھ دوم کی تخت پر ساٹھویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ ایجنسی نے کہا کہ شہنشاہ اکی…

قرضے اور مالیاتی اصلاحات نہ ہونے کی صورت میں جاپان کی ریٹنگ گر سکتی ہے

منیلا: قرض کے نگران ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی قرضہ ایسے ہی بڑھتا رہا اور اگر اصلاحات ایسے ہی لٹکتی رہیں جیسا کہ اس کی غیرمقبول حکومت ٹیکس اقدامات کے سلسلے میں مشکلات کا شکار…

ایٹمی توانائی سے پاک جاپان گرمیوں میں بجلی کی کمی کے شکنجے میں

ٹوکیو: اتوار کی صبح جاپان کے آخری چلتے ایٹمی بجلی گھر کی بندش اور عوام کو درجنوں ری ایکٹر دوبارہ چلانے پر آمادہ کرنے میں حکومتی ناکامی نے دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو ایک اور موسم گرما شدید لوڈ…

تسوبوکا میں ٹورنیڈو سے 14 سالہ بچہ ہلاک، درجنوں زخمی

ٹوکیو: اتوار کی سہ پہر تسوکوبا، صوبہ ایباراکی کو ایک ٹورنیڈو چیرتا ہوا گزر گیا، جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی اور بہت سے گھروں کو نقصان پہنچا۔ فائر فائٹرز اور طبی ٹیمیں 12:46 پر تسوکوبا سے…

رضاکارانہ سیاحتی گروپس کا ایواتے میں گولڈن ویک کے ایام میں قیام

ٹوکیو: بہت سے سیاح گولڈن ویک کے دوران میاگو، صوبہ ایواتے کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں اور مقامیوں کو احساس دلا سکیں کہ انہیں بھلایا نہیں گیا۔ میاکو پچھلے سال 11 مارچ کے…

تحقیق: امریکہ کے طبی دیکھ بھال کے اخراجات سب سے زیادہ، جاپان کے سب سے کم

واشنگٹن: جمعرات کو جاری کردہ 13 صنعتی ممالک پر کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ جاپان طبی دیکھ بھال پر سب سے کم اخراجات کرتا ہے، جبکہ امریکہ اس معاملے میں سب سے زیادہ اخراجات کرتا ہے۔ امریکہ…

آفت زدہ جاپان میں قابل تجدید توانائی پر منتقلی کے لیے بحث

ٹوکیو: ایک اور طویل، پریشان کن تپتا ہوا موسم گرما جاپان پر منڈلا رہا ہے جبکہ وہ اپنا آخری چلتا ایٹمی بجلی گھر بندکرنے جا رہا ہے، جس سے بجلی کی کمی شدید ہو جائے گی اور سبز توانائی کے…

توہوکو ریجن میں سخت بارشوں سے ہزاروں افراد انخلا پر مجبور

ٹوکیو: اہلکاروں نے جمعے کو کہا کہ پچھلے سال کے سونامی سے متاثر ہونے والے توہوکو ریجن کے ہزاروں رہائشیوں کو سخت بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خدشے کے پیش نظر گھر چھوڑنے کا حکم دیا…