Author: محمد شاکر عزیز

گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لیے حکومت نے بجلی بچانے کا منصوبہ متعارف کروا دیا

ٹوکیو: حکومت نے جمعے کو ملک کے مغربی حصے کے کاروباری اور گھریلو صارفین پر زور دیا کہ وہ اس گرما میں بجلی کی کھپت میں 15 فیصد کمی کریں تاکہ فوکوشیما بحران کے بعد جاپان کے بند پڑے ایٹمی…

اقتصادی نمو کے اعداد و شمار کے مطابق جاپان بحالی کی راہ پر گامزن

ٹوکیو: جمعرات کو اعدا و شمار سے پتا چلا کہ تازہ ترین سہ ماہی میں جاپان کی معیشت اندازے سے تیزی کے ساتھ ایک فیصد کی شرح سے نمو پذیر ہوئی، جبکہ بڑھتی ہوئی مقامی طلب اور برآمدات میں اضافے…

چین، جاپان کا جزیروں کے تنازع پر بحری مکالمے کا انعقاد

بیجنگ: چین اور جاپان نے بدھ کو اعلی سطح کی بحری مکالمت کا انعقاد کیا جن میں ممکنہ طور پر غیر آباد جزائر کے ایک گروپ پر توجہ مرکوز کی گئی جو دونوں ممالک کے مابین جاری علاقائی تنازعے کی…

بچے کی بھوک سے موت کے ذمہ دار جوڑے پر مقدمے کی سماعت شروع

چیبا: چیبا کے ایک جوڑے پر پچھلے ہفتے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی جن پر پچھلے سال اپنے چھوٹے بچے کی بھوک سے ہلاکت کا الزام ہے۔ یہ مقدمہ عام ججوں کے نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ مقدمے…

گرتی قیمتوں، عالمی مقابلے بازی کی وجہ سے توشیبا نے جاپان میں ٹی وی سے متعلق آپریشنز بند کر دئیے

ٹوکیو: توشیبا نے جمعرات کو ملکی الیکٹرونکس منڈیوں میں کم طلب، گرتی قیمتوں، عالمی مقابلے بازی اور مہنگے ین کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے جاپان میں ٹیلی وژنوں کی پیداوار بند کر دی ہے۔ ایک ترجمان…

فیس بک کے حصص کا حصص مارکیٹ میں اندراج صارفین کے لیے کیا معانی رکھتا ہے؟

واشنگٹن: اگر آپ ان ایک ارب کے قریب لوگوں میں شامل ہیں جو فیس بک استعمال کرتے ہیں، تو اس ویک اینڈ پر فیس بُک میں سائن ان کرتے ہوئے آپ کو کوئی خاص تبدیلیاں نظر نہیں آئیں گی۔ جمعے…

ٹی پی پی مذاکرات پر کچھ رازداری ضروری، امریکی تجارتی نمائندے

ڈلاس: اعلی امریکی تجارتی نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکہ ایشیا پیسفک کے علاقے میں نو ملکی آزاد تجارتی معاہدے کی تشکیل کے لیے جاری عالمی مذاکرات میں ہر ممکن حد تک کھلا (اوپن) ہے تاہم مذاکرات میں کچھ رازداری…

ٹوکیو ڈزنی ریزورٹ کی جانب سے ہم جنس پرست شادیوں پر ضابطوں میں نرمی

ٹوکیو: امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے ‘گے میرج’ کی حمایت میں سامنے آنے کے کچھ ہی دن بعد جاپان میں بھی ہم جنس پرست شادیوں کا ایک اور حمایتی سامنے آگیا ہے اور وہ ہے مکی ماؤس۔ کمپنی…

شہنشاہ اور ملکہ برطانوی ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی میں شرکت کے لیے روانہ

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو نے لندن میں ملکہ ایلزبیتھ دوم کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بدھ کو ٹوکیو سے روانگی اختیار کی۔ شہنشاہ نے ہانیدا ائیرپورٹ پر کہا کہ وہ ملکہ کو اپنی…

سافٹویر پائریسی سے 2011 میں 63.4 ارب ڈالر کا نقصان: تحقیق

سنگاپور: منگل کو جاری ہونے والی ایک سالانہ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ 2011 میں سافٹویر پائریسی سے صنعت کو 63.4 ارب ڈالر کا ریکارڈ خسارہ ہوا جبکہ ابھرتی ہوئی معیشتیں اس جرم کے مرکزی مرتکبین میں شامل ہیں۔…

ایغور ایکٹوسٹ کو آنے کی اجازت دینے پر چین کی جاپان پر سخت نکتہ چینی

ٹوکیو: ایک جلا وطن ایغور ایکٹیوسٹ نے جاپانی دارالحکومت میں جلا وطنوں کے ایک اجتماع میں چین پر الزام لگایا کہ وہ اس کے نسلی گروہ کو جبر کا نشانہ بنا رہا ہے، اور چینی حکومت نے اس میٹنگ کی…

اوئی کی اسمبلی 2 ری ایکٹر ری اسٹارٹ کرنے پر راضی

ٹوکیو: صوبہ فوکوئی کے قصبے اوئی، جو دو ایٹمی پلانٹس کا میزبان ہے، کی اسمبلی کے چئیر مین نے کہا کہ اسمبلی نے پیر کو اتفاق کیا کہ دو بند پڑے ری ایکٹر دوبارہ چلانا ضروری ہے۔ یہ اقدام فوکوشیما…

اوکی ناوا کی جاپان کو واپسی کی 40 ویں سالگرہ

ناہا: منگل کو منقطہ حارہ میں واقع جزائر کی لڑی اوکی ناوا کی قابض امریکی افواج کی جانب سے جاپان کو حوالگی کے 40 برس ہو گئے، جبکہ مقامی لوگ امریکہ کی یہاں مسلسل فوجی موجودگی پر احتجاج کی تیاری…

ایغور لوگوں کو چین کے خلاف ‘بقاء کی جنگ’ درپیش ہے: قادیر

ٹوکیو: جلا وطن ایغور رہنما رابىہ قادىرنے پیر کو جاپان میں ایک کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ان کے لوگوں کو چینی جبر کے خلاف اپنی بقاء کی جنگ درپیش ہے۔ اس کانفرنس کی وجہ سے ٹوکیو اور بیجنگ…