ٹوکیو: خبروں کے مطابق، ہفتے کو ٹوکیو اور جاپان بھر کے دیگر علاقوں میں دو عشروں کی شدید ترین برفباری ہوئی۔ جس سے 29 صوبوں میں تین لوگ ہلاک اور 500 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ موسمیاتی ایجنسی نے…
Author: محمد شاکر عزیز
سونی شمالی امریکہ میں ای بُک اسٹور بند کر رہا ہے
واشنگٹن: سونی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ شمالی امریکہ میں اپنا برقی کتب کا اسٹور بند کر رہا ہے۔ وہ اپنے موجودہ گاہک کاروباری حریف کوبو کے سپرد کر دے گا۔ جاپانی کمپنی نے قبل ازیں اپنی تشکیلِ…
ورجینیا میں بحیرہ جاپان کے نام پر رائے شماری، جنوبی کوریائیوں کی فتح
رچمنڈ، ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا نے جمعرات کو ایک بل کی منظوری دی۔ بل کے مطابق اسکول کی نئی نصابی کتب میں بحیرہ جاپان کا ذکر آنے پر اس میں کوریائی نام “مشرقی سمندر” کا ذکر بھی لازماً کیا جائے…
2013 میں بنک فراڈ کیسوں سے 48.69 ارب ین کا ریکارڈ نقصان
ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کی منگل کو شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 2013 میں بینک فراڈ کے کیس 48.693 ین کے ریکارڈ مجموعے تک جا پہنچے۔ این پی اے نے کہا کہ یہ رقم 2012 کے 12.3 ارب ین…
یوکوہاما میں اپنی بلی کا پیچھا کرنے والی خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک
یوکوہاما: پولیس نے جمعے کو کہا کہ جمعرات کی رات یوکوہاما کے ہاددوگایا وارڈ میں جے آر یوکوسوکا لائن پر ایک 25 سالہ خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی۔ سانکےئی شمبن نے خبر دی، ناتسوکی میاتا نامی اس…
سوچی کا دورہ کر کے آبے نے پوٹن کی حمایت کر دی
ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے جمعے کو روس روانہ ہوئے جہاں وہ سوچی اولمپکس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے لیے حمایت کا مظاہرہ کریں گے۔ اپنی روانگی سے چند ہی گھنٹے قبل ان کا بیان شہ سرخیوں…
4 روز تک لاپتہ رہنے والی بچی کو قید کرنے پر آدمی گرفتار
ٹوکیو: ماچیدا، ٹوکیو میں پولیس نے جمعے کو ایک 30 سالہ شخص کو حراست میں لیا۔ اس پر ایک 11 سالہ بچی کو اغوا اور محبوس رکھنے کا الزام ہے۔ یہ بچی ساگامیہارا، صوبہ کاناگاوا میں اپنے گھر سے لاپتہ…
برازیل جانے والے فٹبال شائقین کو زرد بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت
جی جی پریس: وزارتِ صحت جون میں برازیل جانے کے خواہشمند افراد کو مشورہ دے رہی ہے کہ زرد بخار کے خلاف ویکسین لگوا کر جائیں۔ یہ شائقین فٹ بال کے عالمی کپ کے کھیل دیکھنے جائیں گے۔ وزارتِ صحت،…
چین این ایچ کے مینجر کے نانجنگ قتلِ عام سے انکار پر برہم
ہانگ کانگ: چین نے بدھ کو جاپان کے قومی ٹیلی وژن کے ایک سینئر مینجر کی جانب سے نانجِنگ قتلِ عام سے انکار کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اس نے کہا کہ مینجر کے خیالات “عالمی انصاف کے لیے…
ساپّورو کا برفانی میلہ شروع
ساپّورو: ساپّورو کا برفانی میلہ منگل سے شروع ہو گیا۔ 65 ویں سالانہ میلے میں 200 کے قریب منجمد اور برف سے بنے فن پارے شامل ہیں۔ انہیں اودوری پارک، کمیونٹی ڈوم تسودومے کے میدانوں اور سوسوکینو کی مرکزی شاہراہ…
جے آر ایسٹ کا وسطی ٹوکیو سے ہانیدا ہوائی اڈے تک ایک اور ریلوے لائن پر غور
ٹوکیو: جے آر ایسٹ وسطی ٹوکیو اور ہانیدا کے ہوائی اڈے کو ملانے کے لیے ایک نئی ریلوے لائن پر غور کر رہا ہے۔ منصوبہ ہے کہ ایک مال گاڑی استعمال کی جائے جو اس وقت جے آر تاماچی ڈپو…
این ایچ کے کی گورنر کی دائیں بازو کے کارکن کی موت کی تعریف، اس نے 1993 میں شہنشاہ کی عظمت کے نام پر خودکشی کر لی تھی
ٹوکیو: این ایچ کے کے انتظامی بورڈ کی سربراہی کے لیے پچھلے برس وزیرِ اعظم شینزو آبے نے ایک خاتون کا انتخاب کیا تھا۔ مذکورہ خاتون نے ایک معروف دائیں بازو کے کارکن کی رسمی خودکشی کی تعریف کی ہے…
ابتدائی طبی معائنے کی فیس 120 ین بڑھ جائے گی
ٹوکیو: وزارتِ صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ اپریل کے آغاز سے ابتدائی طبی معائنے کی فیس 120 ین بڑھا دی جائے۔ ٹی بی ایس نے جمعرات کو اس معاملے کی خبر دی۔ وزارت کے اہلکاروں نے ایک نیوز کانفرنس…
ٹی ٹی پی تجارتی معاہدے کو جاپان کے ڈالفن شکار کے ساتھ نتھی کیا جائے، فلمی شخصیات کا مطالبہ
واشنگٹن: امریکی فلمی ستاروں اور دیگر کارکنوں کا ایک گروہ چاہتا ہے کہ صدر اوباما جاپان کے ساتھ ایک عالمی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط انکار کریں۔ حتی کہ جاپان تائجی کے ماہی گیر قصبے میں ڈالفنوں کو پکڑنے اور…
صوبہ تویاما میں نورو وائرس کی مشتبہ وبا پھیلنے سے 261 افراد بیمار
تویاما: صوبہ تویاما میں صحت کے اہلکاروں نے منگل کو کہا کہ ایسوئی دائیمون پبلک ایلیمنٹری اسکول، ایسوئی، صوبہ تویاما میں 261 طلباء اور اساتذہ بیمار پڑ گئے ہیں۔ ان کے مطابق اس کی وجہ نورو وائرس کی مشتبہ وبا…
این ایچ کے کے مینجر کا نانجنگ واقعے سے انکار کوئی مسئلہ نہیں، حکومت
ٹوکیو: جاپانی حکومت نے منگل کو کہا کہ این ایچ کے، کے سینئر مینجر نے 1930 کے عشرے کے دوران نانجنگ قتلِ عام سے انکار کر کے کچھ غلط نہیں کیا۔ لگتا ہے کہ قومی نشر کار ادارے کی راست…
یوکوہاما کے اپارٹمنٹ میں 69 سالہ خاتون مردہ پائی گئی
یوکوہاما: پولیس والے ایک 69 سالہ خاتون کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ خاتون منگل کی سہ پہر یوکوہاما میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھی۔ پولیس نے اس خاتون کی شناخت ناؤکو ایواساکی کے طور پر…
فوکوشیما کے دو قصبات نے عبوری مدت کے لیے ایٹمی فضلے کی ذخیرہ گاہیں قائم کرنے کی منظوری دے دی
فوکوشیما: فوکوشیما کے گورنر یوہئے ساتو نے منگل کو کہا کہ اوکوما اور فوتوبا کے قصبات منصوبے کے مطابق عبوری مدت کے لیے ایٹمی فضلے کی ذخیرہ گاہیں قبول کریں گے۔ تاہم ناراہا کے قصبے میں واقع تیسری نامزد جگہ…
امریکہ کا جاپان، جنوبی کوریا، چین پر تاریخی عداوت پر قابو پانے کے لیے زور
واشنگٹن: امریکہ نے جمعرات کو جاپان، جنوبی کوریا اور چین سے کہا کہ وہ مل جل کر کام کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ اس نے کہا کہ تاریخی عداوت پر قابو پانا تینوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ مشرقی ایشیا…
سونی اپنا پی سی کاروبار ایک انویسٹمنٹ فنڈ کو فروخت کرنے کے لیے بات چیت میں مصروف
ٹوکیو: بدھ کی خبروں کے مطابق، سونی اپنا ذاتی کمپیوٹروں کا کاروبار ایک جاپانی انویسٹمنٹ فنڈ کو فروخت کرنے کے لیے بات چیت کے مراحل میں ہے۔ یہ اقدام الیکٹرونکس دیو کی وسیع تر تنظیمِ نو کا حصہ ہے۔ چوٹی…
زوشی ساحل پر موسیقی اور الکوحل پر پابندی لگائے گا
ٹوکیو: زوشی، صوبہ کاناگاوا کی مقامی حکومت میونسپل اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس میں شہر کے ساحل پر با آوازِ بلند موسیقی چلانے اور شراب پینے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سانکےئی…
ٹوکیو میں ہلکی برفباری
ٹوکیو: ٹوکیو کے 23 وارڈز میں سال کی پہلی اور ہلکی سی برفباری ہوئی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ رات اور بدھ کو علی الصبح تک ٹوکیو کے شہری علاقے پر 1 تا 3 سینٹی میٹر برفباری کی…