Author: محمد شاکر عزیز

ہیروشیما کے ہوٹل کے کمروں میں پانی چھوڑنے پر آدمی گرفتار

ہیروشیما: پولیس نے جمعے کو کہا ہے کہ انہوں نے ایک 45 سالہ شخص کو ہیروشیما کے ایک ہوٹل میں کئی ایک کمروں کو شاور کھلا چھوڑ کر نقصان پہنچانے کے الزام میں زیر حراست لیا ہے۔ پولیس کے مطابق،…

ایواکونی کے مئیر کے انتخابات کا مرکزی نقطہ امریکی جہاز کی تجویز شدہ تعیناتی

اواکونی، یاماگوچی: جاپان اور امریکہ، امریکی فوجی اڈے کی تنظیم نو کے تحت امریکی طیارہ بردار یونٹ کو یو ایس مرینز کارپس ایواکونی ائیر اسٹیشن سے یو ایس نیول ائیر فسیلیٹی اتسوگی، صوبہ کاناگاوا میں منتقل کرنے کے لیے کام…

45 فیصد سزائے موت کے قیدیوں کو تناؤ سے بچنے کی دوائیں دی جاتی ہیں

وزارت انصاف کے مطابق نومبر کے آخر تک نصف کے قرب سزائے موت کے قیدی تناؤ سے بچنے کے لیے مسلسل دوا اور علاج کے تحت تھے۔ تاہم، وزارت کے اہلکار نے کہا کہ کوئی قیدی دیوانگی کا شکار نہیں۔…

حکومت کی طرف سے رات کے اندھیرے میں چوری چوری ماحولیاتی جانچ کی رپورٹ جمع کروانے پر اوکی ناوا کے لوگوں کا احتجاج

ناہا: 28 دسمبر کو طلوع آفتاب سے پہلے کی ساعتوں میں، فوتینما ائیربیس کی منتقلی کی ماحولیاتی جانچ کی رپورٹ کا ایک کے بعد ایک ڈبہ وفاقی حکومت کے اہلکاروں کے ہاتھوں صوبائی دفتر میں اتار دیا گیا۔ بعد میں…

قانون سازوں کے چھوڑ دینے کے باوجود نودا ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ جاری رکھیں گے

وزیراعظم یوشیکو نودا نے قانون سازوں کی بڑی تعداد کی طرف سے احتجاجاً حکمران جماعت چھوڑنے کے باوجود بدھ کو عہد کیا کہ وہ ٹیکس بڑھانے کے متنازع منصوبے کو آگے بڑھائیں گے۔ کیودو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک…

حکومت نے غیرملکیوں کے لیے پوائنٹس سسٹم شروع کر دیا

بدھ کو حکومتی اہلکاروں نے بتایا کہ، حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے اگلے موسم بہار سے “پوائنٹ سسٹم” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اعلی صلاحیتوں والے ہنرمندوں کو اپنی طرف کھینچا جا سکے۔ اہلکاروں کے مطابق،…

جاپان کے پیانگ یانگ کی طرف جھکاؤ رکھنے والے کورینوں کی طرف سے کم جونگ اِل کو الوداع

جاپان کے ہزاروں نسلاً کورین باشندوں نے جمعرات کو کم جونگ اِل کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پیانگ یانگ نے آنجہانی شمالی کورین رہنما کے سرکاری سوگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ کورین راج سے وفادار کوریائی رہائشی…

امریکی محکہ خزانہ کی ین کے سلسلے میں جاپانی مداخلت پر تنقید

امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو جاپان کی طرف سے پچھلے چھ ماہ کے دوران ین کی قدر میں اضافہ روکنے کے لیے کی گئی مداخلتوں پر تنقید کی، اور کہا کہ یہ غیرضروری تھیں اور ٹوکیو کو اپنی مقامی…

تھائی لینڈ کے سیلابوں سے نومبر میں جاپان کی فیکٹری پیداوار میں کمی

بدھ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ جاپان کی صنعتی پیداوار نومبر میں سکڑ گئی، چونکہ تھائی لینڈ کے سیلاب پہلے ہی مہنگے ین اور عالمی کساد بازاری کا شکار کمپنیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ حکومتی اعدادوشمار…

ٹیپکو کو عارضی حکومتی کنٹرول میں آنے پر غور کرنے کو کہہ دیا گیا

حکومت نے منگل کو ایک تجویز پیش کی کہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر عارضی طور پر حکومتی کنٹرول میں آ جائے، جبکہ اس نے 8.9 بلین ڈالر کی مزید امداد برائے زرتلافی کا کہا ہے۔ ایک…

9 قانون ساز الیکشن کے وعدے توڑنے پر ڈی پی جے چھوڑ دیں گے

حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے تین اراکین نے اس ہفتے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں چونکہ اس نے 2009 کے انتخابی منشور میں کیے گئے کلیدی وعدے توڑ دئیے ہیں؛ اس سے ڈی پی…

ایٹمی بحران پر خراب ردعمل پر مقامی لوگ مشتعل

فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر کے بحران کے بارے میں عبوری رپورٹ نے حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی طرف سے ناقص ردعمل پر بےگھر ہو جانے والے لوگوں میں غم و غصہ پیدا کیا ہے۔ “ہمیں کچھ…

فوکوشیما کے دیودار کے زردانوں میں موجود تابکار سیزیم سے صحت کو کوئی خطرہ نہیں: حکومتی ایجنسی

جنگلاتی ایجنسی کے مطابق، تباہ حال ایٹمی بجلی گھر والے فوکوشیما صوبے کے دیودار کے زردانوں میں موجودتابکار سیزیم کی مقدار اتنی کم ہے کہ وہ کوئی مضر صحت اثرات نہیں رکھتے۔ ایجنسی نے دیودار کے زردانوں میں تابکار سیزیم…

شدید برف باری سے بلٹ ٹرینیں بند

پورے ملک کے بہت سے علاقوں، بشمول ہوکائیدو میں بحر جاپان سے کینکی کے علاقے تک، میں پیر کو شدید سردی اور کم دباؤ کے پیٹرن کی وجہ سے شدید برفباری ہوئی۔ شدید برفباری توکائیدو شنکانسن لائن پر گیفو- ہاشیما…

جاپان میانمار کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی راہ پر گامزن

میانمار اور کبھی اس کے سب سے بڑے مربی، جاپان، نے پیر کو جاپانی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے اور باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے پر بات چیت کے لیے…

نودا اقتصادی مشن پر انڈیا روانہ

وزیر اعظم یوشیکو نودا منگل کو انڈیا روانہ ہوئے، جہاں اقتصادی معاملات اہم موضوع ہوں گے چونکہ ٹوکیو مالیاتی دوستی بڑھانے کے مواقع ڈھونڈ رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، بدھ کو اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے میٹنگ…

ٹیپکو حکومتی اعانت سے قائم شدہ فنڈ سے 589.4 بلین ین کا خواہاں

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے جمعرات کو کہا کہ اسے حکومتی اعانت سے قائم شدہ فنڈ سے 689.4 بلین ین کی امداد کی ضرورت ہے تاکہ فوکوشیما کے ایٹمی بحران سے متاثرہ خاندانوں کو زرتلافی دینے میں مدد…

نئی ایٹمی ایجنسی کی تفصیلات جاری / سیفٹی قوانین سخت کرنے کے لیے 485 اراکین پر مشتمل باڈی

اپریل میں جاری  کی جانیوالی نئی ایٹمی سیفٹی ایجنسی کا خاکہ وزارت ماحولیات نے جاری کر دیا ہے۔ اس ایجنسی کا مقصد ملک میں ایٹمی سیفٹی کے قوانین کی اوورہالنگ کر کے مزید بہتر بنانا ہے۔ وزارت نے ہفتے کو…

یاسوکونی کے مزار پر آگ کے ذریعے حملہ

ٹوکیو: مزار کے اہلکاروں کے مطابق، ٹوکیو کے متنازع یاسوکونی مزار، جسے اکثر جاپان کے جنگی جارحانہ پن کی نشانی سمجھا جاتا ہے، کے لکڑی کے مرکزی دروازے کو پیر کو علی الصبح آگ لگا دی گئی۔ اہلکاروں نے کہا…

گینکائی نمبر 4 ری ایکٹر بند؛ جاپان میں اب صرف 6 ری ایکٹر چل رہے ہیں

ساگا: کیوشو الیکٹرک پاور کو نے پیر کو کہا کہ اس نے صوبہ ساگا میں واقع گینکائی ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر 4 کو معمول کی جانچ پڑتال کے لیے بند کر دیا ہے۔ اس بندش سے اب…