Author: محمد شاکر عزیز

6 بینکوں نے جھوٹے مالیاتی گوشواروں پر اولمپس پر مقدمہ کر دیا

ٹوکیو: اولمپس کارپوریشن نے بدھ کو کہا کہ چھ جاپانی ٹرسٹ بینکوں نے اینڈو اسکوپ ساز ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے 2011 میں 1.7 ارب ڈالر کے اکاؤنٹنگ اسکینڈل کے تناظر میں 27.9 ارب ین کے…

شیزوفرینیا کی دوا کے ٹیکوں سے 17 افراد کی ہلاکت کی اطلاع

ٹوکیو: ایک بڑے دوا ساز ادارے جانسِن فارماسیوٹیکلز کے جاپانی یونٹ کا کہنا ہے کہ شیزوفرینیا کی ایک دوا کے ٹیکوں کے بعد 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پچھلے نومبر سے جاپان میں اس دوا کا استعمال شروع ہوا…

آئی ایم ایف نے جاپان کی شرح نمو کی پیشن گوئی کم کر دی؛ آبے نامکس پر انتباہ جاری

ٹوکیو: عالمی مالیاتی فنڈ نے منگل کو جاپان کے لیے 2014 کی شرح نمو کی پیشن گوئی میں کٹوتی کی۔ اور خبردار کیا کہ وزیرِ اعظم شینزو آبے کو وعدہ شدہ اصلاحات پر عمل کرنا چاہیئے تاکہ دنیا کی تیسری…

ریفرنڈم میں رائے دہی کے لیے عمر کی قانونی حد 18 برس کرنے کا بل ایوانِ زیریں میں پیش

ٹوکیو: سات سیاسی جماعتوں کے اراکین نے مشترکہ طور ایوانِ نمائندگان (ایوانِ زیریں) میں ایک بل جمع کروایا ہے۔ اس میں درخواست کی گئی ہے کہ جاپان میں قومی ریفرنڈم کے قوانین میں رائے دہی کی قانونی عمر کے حوالے…

ٹائی ٹینک میں بچنے والے ہوسونو کی یادداشتیں یوکوہاما میں نمائش پر رکھی جائیں گی

ٹوکیو: ماسابومی ہاسونو 1912 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائی ٹینک میں بچنے والے اکلوتے جاپانی تھے۔ ان سے تعلق رکھنے والی یادداشتیں 19 اپریل سے یوکوہاما کے میناتو عجائب گھر میں ایک خصوصی نمائش پر رکھی جائیں گی۔ ہوسونو ہارومی…

جاپان کا آسٹریلیا سے تازہ تازہ معاہدہ؛ امریکہ سے تجارتی مذاکرات مشکل ہیں، بیان

ٹوکیو: جاپان نے آسٹریلیا کے ساتھ تازہ تازہ تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ اس نے منگل کو کہا کہ اسے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں بھی ایسے ہی معاہدے اور ایک وسیع تر علاقائی تجارتی پیکٹ کی امید ہے۔ تاہم اس…

اوبوکاتا کی غلطیوں پر معذرت؛ نتائج درست تھے، بیان

ٹوکیو: ڈیٹا میں جعلسازی کا الزام سہنے والی ایک نوجوان محققہ نے بدھ کو جاپانی ٹیلی وژن پر اپنی تحقیق میں “غلطیوں” پر پرنم آنکھوں سے لائیو معذرت کی۔ تاہم اس نے زور دیا کہ خلیاتِ ساق پر اس کے…

اوبوکاتا اسکینڈل کے بعد واسیدا یونیورسٹی سائنس اور انجینئرنگ کے تمام مقالہ جات کا جائزہ لے گی

ٹوکیو: ہاروکو اوبوکاتا کی محرکاتی خلیاتِ ساق پر متنازعہ تحقیق پر ایک اسکینڈل سامنے آ چکا ہے۔ اس کے بعد واسیدا یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکول برائے اعلی سائنس و انجینئرنگ میں حال ہی میں مکمل ہونے والے…

آسٹریلیا کا جاپان کے ساتھ سلامتی معاہدے کا دفاع

سڈنی: جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان قریبی دفاعی تعلقات پر علاقائی سپر پاور چین میں خدشات پیدا نہیں ہونے چاہئیں یہ بات وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے منگل کو کہی۔ قبل ازیں انہوں نے ٹوکیو کے ساتھ ایک بڑے تجارتی…

79 امریکی ملاحوں نے آپریشن توموداچی کے دوران تابکاری پر ٹیپکو پر مقدمہ کر دیا

سان ڈیاگو: قریباً 80 امریکی فوجی ملاح فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر چلانے والی ٹوکیو کی یوٹیلیٹی کمپنی سے 1 ارب ڈالر کا ہرجانہ طلب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے علاقے میں…

امریکہ میں 6 ارب ڈالر کے ہرجانے کے فیصلے کے خلاف لڑیں گے، دوا ساز دیو تاکیدا

ٹوکیو: جاپانی دوا ساز تاکیدا فارماسیوٹیکل نے منگل کو کہا کہ وہ ایک امریکی مقدمے میں 6 ارب ڈالر کے جحیم ہرجانے کے خلاف لڑے گا۔ یہ مقدمہ اس کی ذیابیطس کی دوا ایکٹوس کے حفاظتی معاملے پر کیا گیا…

اوبوکاتا ہسپتال چھوڑ کر ڈیٹا میں جعلسازی کے دعوؤں کا مقابلہ کریں گی

ٹوکیو: ایک نوجوان خاتون محقق ان دعوؤں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں کہ خلیاتِ ساق پر ان کی بے نظیر تحقیق میں جعلسازی کی گئی، یہ بات ان کے وکیل نے منگل کو بتائی۔ یاد رہے کہ…

جاپانی کمپنیاں بیرونِ ملک ہائی ٹیک بجلی گھر تعمیر کرنے کے لیے کوشاں

ٹوکیو: اتوار کی ایک خبر کے مطابق، دو جاپانی کمپنیوں نے ملیشیا اور میانمار میں کوئلے سے چلنے والی اعلی بجلی گھر تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ حکومتی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت ابھرتی منڈیوں میں…

جاپان، آسٹریلیا تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے، امریکہ ٹوکیو بات چیت میں تیزی

ٹوکیو: جاپان اور آسٹریلیا ایک تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں جبکہ امریکہ کے ساتھ متوازی طور پر جاری بات چیت میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ اس سے بحر الکاہل کے جرات مندانہ تجارتی معاہدے پر تعطل کا…

سائیتاما میں نشے کی حالت میں ٹیکسی کی ڈگی کو نقصان پہنچانے والا پولیس اہلکار گرفتار

سائیتاما: سائیتاما کے ایک صوبائی پولیس اہلکار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے نشے کی حالت میں ایک ٹیکسی کی ڈگی کو نقصان پہنچایا تھا۔ پولیس کے مطابق، 27 سالہ افسر اوراوا پولیس اسٹیشن پر تعینات ہے۔ اسے…

سرکاری اسکولوں میں داخلے کی تقریبات

ٹوکیو: پیر کی صبح جاپان کے سرکاری اسکولوں میں داخلے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ٹوکیو میں 1272 اسکولوں نے تقریبات کا انعقاد کیا۔ ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے تعلیمی اہلکاروں نے کہا کہ اس برس 93,800 کے قریب بچوں نے…

آبے غالباً دسمبر کے قریب اگلے سیلز ٹیکس اضافے کا فیصلہ کریں گے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے غالباً دسمبر میں فیصلہ کریں گے کہ سیلز ٹیکس میں دوسری دفعہ اضافہ کر کے اسے 8 سے 10 فیصد کیا جائے یا نہیں۔ یہ بات وزیرِ اقتصادی و مالی پالیسی آکیرا آماری نے اتوار…

ٹوکیو کے 1266 مشہور آلوچے کے درخت ‘آلوچوں کے آبلے’ نامی بیماری روکنے کے لیے کاٹ دئیے جائیں گے

ٹوکیو: ٹوکیو میں چیری کی بہار کا وقت ہے جس کا مطلب ہے کہ آلوچوں کا موسم بھی نزدیک آ رہا ہے۔ ٹوکیو میں آلوچوں کی بہار دیکھنے کے لیے مقبول ترین مقامات میں سے ایک اومے کا اومینو پارک…