Category: سیاست

Urdu news Japan , News about Japan in urdu.
جاپان کی لوکل سیاست کی خبریں، پاک کمیونٹی کے نودولتیے سیاستدانوں سے دیگر

منتخب ہونے پر 10 سال میں ایٹم بجلی گھر ختم کر دوں گا، اوزاوا

ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سابقہ لیڈر اچیرو اوزاوا نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے سامنے نیا سیاسی چیلنج رکھتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں منتخب کیا جاتا ہے تو 10 سال میں جاپان سے ایٹمی بجلی گھر ختم…

فوکوشیما کے شہریوں کی ایٹمی توانائی کو “نا”

فوکوشیما: “ایٹمی توانائی کو دفع کرو اور یہ سب جلدی کرو”، فوکوشیما کے رہائشیوں نے بدھ کو جاپانی حکومت کے اہلکاروں کو توانائی پالیسی پر منعقدہ ایک عوامی کچہری میں یہ بات کہی۔ یہ کچہری ایٹمی آفت سے تاراج شدہ…

نئے ایٹمی نگران ادارے کے نامزد سربراہ کا سخت حفاظتی اقدامات کا وعدہ

ٹوکیو: جاپان کے نئے ایٹمی نگران ادارے کے لیے حکومتی نامزد کردہ امیدوار نے وعدہ کیا ہے کہ ایٹمی پلانٹ چلانیوالی یوٹیلیٹی کمپنیوں پر مزید سخت حفاظتی قوانین لاگو کیے جائیں گے، نیز انہوں نے انڈسٹری نواز ہونے کے الزامات…

سی شیفرڈ کے مفرور واٹسن کا کہنا ہے کہ جاپان اس سے بدلہ لینا چاہتا ہے

سڈنی: سی شیفرڈ کے مفرور بانی پاؤل واٹسن نے منگل کو جاپان پر الزام لگایا کہ وہ جرمنی اور کوسٹاریکا کے ساتھ مل کر اسے پکڑنے کی سازش کر رہا ہے تاکہ جاپان کے وہیل شکار میں رکاوٹ ڈالنے کا…

جزائر پر جاپانی دعوے پر جنوبی کوریا کا احتجاج

سئیول: وزارت خارجہ کے مطابق، جنوبی کوریا نے منگل کو سینئر جاپانی سفارتکار کو طلب کیا اور جاپان کے تازہ ترین دفاعی وائٹ پیپر میں متنازع جزیرے پر دوبارہ دعوی کرنے پر احتجاج کیا۔ وزارت نے کہا کہ ڈپٹی چیف…

جاپان نے چین کی فوجی پالیسی کے کردار کو ممکنہ خطرے کے طور پر نشان زد کر دیا

ٹوکیو: جاپان نے منگل کو چینی خارجہ پالیسی میں فوج کے بڑھتے ہوئے کردار کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا، اور کہا کہ خطے میں بیجنگ کی بظاہر فوجی توسیع کے حوالے سے پورے مشرقی ایشیا میں محتاط طرز فکر…

ایٹمی توانائی مخالف امیدوار یاماگوچی گورنر کا انتخاب ہار گیا

ٹوکیو: ایٹمی توانائی کی مخالفت کے نایاب پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے والا امیدوار ہفتے کو یاماگوچی کے گورنر کا انتخاب ہار گیا، اگرچہ ہزاروں لوگوں نے دائت کی عمارت کے گرد “انسانی زنجیر” بنائی تھی اور حکومت سے ایٹمی…

قوم پرست نئی وطن پرست جماعت بنانے کے سپنوں میں

ٹوکیو: سابق جاپانی جنرل توشیو تاموگامی کا ایک سپنا ہے: چین اور امریکہ کے سامنے جھکنے سے عاجز آئے ہوئے قوم پرست سیاستدانوں کو ایک نئی جماعت بنانی چاہیئے جو قومی مفادات کو سب سے پہلے رکھے، فوجی طاقت بڑھائے…

ایٹمی توانائی مخالف مظاہرین کا دائت کا گھیراؤ

ٹوکیو: سینکڑوں مظاہرین، جن سے کچھ گیس ماسک پہنے ہوئے تھے، نے اتوار کو دائت کی عمارت کی جانب مارچ کیا۔ شام کے وقت فوکوشیما بحران کے بعد ایٹمی توانائی کے استعمال کے خلاف انہوں نے شمعیں جلا کر انسانی…

جزیرے کے تنازع پر جاپان روس مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں

سوچی، روس: روس اور جاپان میں ہفتے کو متنازع جزائر پر تو تو میں میں ہوئی، جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے زمانے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پیدا کر رکھا ہے۔ تاہم اس معاملے پر کوئی واضح…

جاپان متنازع جزائر پر ایس ڈی ایف کو بھیج سکتا ہے، موریموتو

ٹوکیو: جاپان کے وزیر دفاع نے جمعہ کو خبردار کیا کہ اگر سلگتے ہوئے تنازعے میں مزید شدت آئی تو ٹوکیو مشرقی بحر چین میں واقع جزائر کی لڑی پر اپنے فوجی بھیج سکتا ہے، جو چین کے ساتھ علاقائی…

ڈی پی جے کی لیڈرشپ کا انتخاب 21 ستمبر کو

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سیکرٹری جنرل آزوما کوشیشی نے جمعے کو کہا کہ ڈی پی جی اپنے لیڈرشپ کے انتخابات 21 جولائی کو منعقد کرے گی۔ وزیر اعظم یوشیکو نودا کی ایک سالہ پارٹی…

چینی جہازوں کی دراندازی روکنے کے لیے ایس ڈی ایف سینکاکوس کی حفاظت کر سکتی ہے، نودا

ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو کہا کہ حکومت چینی جہازوں کی جانب سے دراندازی کی روک تھام کے لیے متنازع جزائر کے گرد گشت میں اضافہ کرے گی۔ ایوان زیریں میں بات چیت کرتے ہوئے نودا نے کہا…

حکومت کی جانب سے تابکاری سے متعلق ماہر طبیعات کی ایٹمی نگران ادارے کے نئے سربراہ کے طور پر نامزدگی

ٹوکیو: پچھلے سال کے فوکوشیما بحران کے بعد ٹوٹنے والا اعتبار بحال کرنے کی کوشش کے تناظر میں ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، حکومت نے جمعرات کو شونیچی تاناکا، جو تابکار طبیعات کے ماہر ہیں، کو نئے ایٹمی حفاظتی ادارے…

کیپکو چیف کی جانب سے تاکاہاما ری ایکٹر دوبارہ چلانے بارے اظہار خیال پر ایدانو کی ناراضگی

ٹوکیو: وزیر معیشت تجارت و صنعت یوکیو ایدانو نے جمعرات کو کانسائی الیکٹرک پاور کمپنی (کیپکو) کے صدر کو ان کے اظہار خیال پر تنقید کا نشانہ بنایا جو انہوں نے بدھ کو یوٹیلیٹی کے دو مزید بند پڑے ایٹمی…

یاماگوچی کے انتخابات میں نودا کی ایٹمی توانائی پالیسی کی آزمائش ہو گی

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا کی مابعد فوکوشیما ایٹمی توانائی پالیسی اتوار کو مقامی گورنر کے انتخاب میں کسوٹی پر پرکھی جائے گی، جہاں قابل تجدید توانائی کے حامی امیدوار کی اپ سیٹ جیت نودا کی لڑکھڑاتی انتظامیہ کے لیے…

ہاشیموتو نے 2008 میں نائٹ کلب ہوسٹس کے ساتھ معاشقے کا اعتراف کر لیا

اوساکا: اوساکا کے بڑبولے مئیر تورو ہاشیموتو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2006 سے 2008 تک ایک نائٹ کلب کی ہوسٹس کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رہے ہیں۔ صحافی اس ہفتے 43 سالہ مئیر سے سوکان بونشُن نامی میگزین کے…

حفاظت یقینی بنانے تک اوسپرے جاپان میں نہیں اڑیں گے، نودا کا دائت میں بیان

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے منگل کو دائت کو بتایا کہ وہ ملک میں تازہ ترین امریکی فوجی مال بردار طیاروں کو پرواز کی اس وقت تک اجازت نہیں دیں گے جب تک حالیہ دو حادثات کے بعد ان…

ایواکونی میں 12 اوسپرے پہنچنے پر مظاہرے

ایواکونی: امریکی فوجی طیارے اوسپرے پیر کو علی الصبح جاپان پہنچ گئے جبکہ مقامی رہائشیوں نے حالیہ حادثات سے اٹھنے والے حفاظتی خدشات کی بناء پر ریلی نکالی۔ اگرچہ جاپان کی مقامی حکومتوں کے پاس قانونی طور پر امریکی طیاروں…

ایٹمی خدشات نے عموماً پرسکون رہنے والے جاپان میں ہلچل پیدا کر دی

ٹوکیو: جاپان کا عموماً پرسکون رہنے والا سماج غصے میں آ رہا ہے اور ایٹمی توانائی کے خلاف دن بدن بڑھتی ہوئی تحریکوں کی بدولت منظم ہو رہا ہے، جو کئی عشروں میں نہیں دیکھی گئی تھیں۔ وزیراعظم کی رہائش…