Category: سائنس و ٹیکنالوجی

جاپان کی تکنیکی خبریں ، ایجادات کے متعلق

دنیا کی نمبر 1 کمپنی تخلیق کرنے کے لیے سافٹ بینک کے چیف کا عزم

ٹوکیو: امریکی فرم اسپرنٹ نیکسٹل کو 21.6 ارب ڈالر کے عوض خریدنے کے قریب کمپنی سافٹ بینک کے رنگ رنگیلے بانی نے جمعے کو اپنے پُر شوکت ایجنڈے میں ایک اور بات شامل کی: دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

ٹوکیو کی عدالت کا پیٹنٹ کیس میں سام سنگ کے خلاف ایپل کے حق میں فیصلہ

ٹوکیو: ایپل انکارپوریشن نے ایک جاپانی عدالت میں سام سنگ الیکٹرونکس کو، کے خلاف پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا ایک مقدمہ جیت لیا ہے، جو ٹیکنالوجی کے دونوں دیوؤں کے مابین پوری دنیا میں جاری درجن بھر قانونی لڑائیوں میں…

گیم شائقین کے اشتعال نے ایکس باکس پالیسی میں تبدیلی پر مجبور کر دیا

سان فرانسسکو: مائیکروسافٹ نے بدھ کو گیم شائقین کو ایک فتح عطاء کی جب اس نے نئی نسل کے ایکس باکس ون کنسولز کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی شرط اور پرانی گیمز کی ڈسک کھیلنے پر پابندیوں کے منصوبے ترک…

مائیکروسافٹ، نائی ٹینڈو، اور سونی کی جانب سے نئے کنسولز

نیویارک: مائیکروسافٹ اور سونی نے اس ماہ نئے گیمنگ کنسولز کی تفصیلات مہیا کی جو وہ چھٹیوں کے شاپنگ سیزن سے قبل فروخت کرنا شروع کریں گے۔ ایکس باکس ون اور پلے اسٹیشن 4 خریداروں کو لبھانے کے لیے نائی…

ٹوکیو کی کھلونا نمائش میں ٹیبلٹ، اسمارٹ فون مرکزِ نگاہ

ٹوکیو: جمعہ کو ٹوکیو کی ایک بڑی کھلونا نمائش میں اسمارٹ فون کے پرزوں سے بنا ایک کھلونا ہیلی کاپٹر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، جہاں پروڈیوسروں کا ہدف بچے اور ‘دل کے بچے’ تھے۔ ٹیلی فون…

سونی نے اگلی نسل کے کنسولز کی جنگ کی پہلی جھڑپ جیت لی

لاس اینجلس: سونی کے نئی نسل کے پلے اسٹیشن 4 کنسول نے منگل کو لاس اینجلس میں ای تھری ویڈیو گیم میلے کی افتتاحی شام مائیکروسافٹ کے ایکس باکس ون کے مقابلے میں ابتدائی جھڑپ میں فتح حاصل کر لی۔…

اگلی نسل کے گیمنگ کنسولز نئے گیم شائقین کی لڑائی میں

سان فرانسسکو: سونی اور مائیکروسافٹ ای تھری ویڈیو گیم شو کے دوران اپنے نئے کنسولز، جو انہیں گھریلو تفریح کے قلب میں رکھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، کے ذریعے مرکزِ توجہ بننے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ “میرا…

فوجتسو کی جانب سے زیادہ بیٹری والے اسمارٹ فون ایروز NX F-06E کی نقاب کشائی

ٹوکیو: فوجتسو جمعہ کو این ٹی ٹی ڈوکومو کی جانب سے اپنا ایروز NX F-06E اسمارٹ فون جاری کرے گا۔ اسمارٹ فون صارفین کو جن خصوصیات کی سب سے زیادہ تلاش رہتی ہے ان میں سے ایک زیادہ دیر تک…

این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان اینڈرائیڈ موبائل آلات پر دستیاب

ٹوکیو: پورے کرہ ارض پر موجود سامعین اب اپنے اینڈرائیڈ آلے پر این ایچ کے ورلڈ ریڈیو جاپان ٹیون کر سکتے ہیں۔ این ایچ کے نے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن تیار کی ہے…

ونڈوز پرو 8 بلٹ ان ٹیبلٹ پی سی 7 جون سے جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا

ٹوکیو: مائیکروسافٹ جاپان 7 جون کو اپنا ونڈوز 8 پرو بلٹ ان ٹیبلٹ پی سی جاری کرے گا۔ یہ دوسرے ممالک میں پہلے ہی بیچا جا رہا تھا۔ تاہم ،سرفیس پرو کے جاپانی منڈی میں اجرا میں آفس ہوم اور…

کاواساکی ہیوی نے زرعی فضلے سے ایتھانول بنانے کا مسابقتی لاگت والا طریقہ تیار کر لیا

ٹوکیو: کاواساکی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس نے کاروں کے لیے زرعی فضلے سے ایندھن بنانے کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کی لاگت کھانے کی اشیاء، مثلاً گنے،سے تیار کردہ درآمدی ایتھانول کے مقابلے میں مسابقت…

ہنڈا نے جاپان میں چلنے میں معاون آلہ لیز پر دینا شروع کر دیا

ٹوکیو: ہنڈا موٹر کمپنی نے چلنے میں معاون آلے کے 100 تک یونٹ جاپان میں ایسے ہسپتالوں کو دینا شروع کر دئیے ہیں جو چلنے کے معاملات میں بحالی کی تربیت/ فزیکل تھراپی مہیا کرتے ہیں، تاکہ اس آلے کے…

خریداری کے برتاؤ کا تجزیاتی نظام آپ کی پسند جاننا چاہتا ہے

ٹوکیو: ایک مارکیٹنگ تجزیاتی ٹول، جو فوجتسو کی جانب سے تیار کیا جا رہا ہے، ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی حرکات و سکنات کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ فوجتسو کے ترجمان کے مطابق، یہ نظام کائنکٹ (مائیکروسافٹ کی…

پیناسانک نے روشنی کے لیے دنیا کی اعلی ترین کارکردگی والی او ایل ای ڈی تیار کر لی

اوساکا: پیناسانک کارپوریشن نے روشنی خارج کرنے والی ایک سفید نامیاتی ڈائیوڈ (او ایل ای ڈی) تیار کی ہے جو دنیا کی اعلی ترین تابانی کی کارکردگی یعنی 114 ایل ایم فی واٹ (تابانی خارج کرنے والا رقبہ فی سینٹی…

امریکی سینیٹر کا سافٹ بینک اسپرنٹ معاہدے سے قبل احتیاط پر زور

نیویارک: امریکی سینیٹر چارلس سکومر نے نگران اداروں پر زور دیا کہ جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی جانب سے امریکہ میں نمبر 3 سیل فون کیرئیر کمپنی اسپرنٹ نیکسٹل کی مجوزہ خریداری کے معاہدے کا معائنہ کرتے ہوئے “انتہائی احتیاط…

سافٹ بینک امریکی حکومت کو اسپرنٹ کے بورڈ کا انتخاب دے گی: ڈبلیو ایس جے

نیویارک: وال اسٹریٹ جرنل نے آنلائن خبر میں کہا، جاپان کی کمپنی سافٹ بینک امریکی حکومت کو اسپرنٹ نیکسٹل کے آپریشن پر اثر انداز ہونے کی غیر معمولی درجے کی صلاحیت دینے کی تیاری کررہی ہے، جب مجوزہ سرحد پار…

فوجتسو کو جامعہ ناگویا کی جانب سے سپر کمپیوٹر کا آرڈر موصول

ٹوکیو: فوجتسو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے جامعہ ناگویا کے مرکز برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے “تعلیمی مقاصد کے لیے اعلی کارکردگی کے حامل سپر کمپیوٹر” کا آرڈر وصول کیا ہے۔ یہ نظام دوغلی وضع کا…

این ٹی ٹی ڈوکومو نے 2013 کے گرما کے لیے 11 موبائل آلات کی صف بندی متعارف کروا دی

ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکوم نے بدھ کو 11 ماڈلوں پر مشتمل 2013 کی گرمائی صف بندی متعارف کروائی، جن میں نو اسمارٹ فون، ایک ٹیبلٹ اور ایک راکو راکو اسمارٹ فون شامل ہے جو جاپان میں پیش کیے جائیں…

پیناسانک نے بجلی کے بغیر رہنے والے لوگوں کے لیے شمسی لالٹین تیار کر لی

اوساکا: پیناسانک کارپوریشن نے پیر کو کہا کہ اس نے ایک شمسی لالٹین تیار کی ہے جو بجلی کے بغیر رہنے والے لوگوں کے لیے چارجر کا دوہرا کام بھی کر سکتی ہے۔ اندر تعمیر شدہ دوبارہ قابلِ چارج بیٹری…

این ایچ کے نے ریموٹ کنٹرولڈ، کثیر المناظر کیمرا نظام تیار کر لیا

ٹوکیو: این ایچ کے نے ایک ریموٹ کنٹرولڈ، کثیر المناظر کیمرا نظام تیار کیا ہے تاکہ چیزوں کی مختلف حالتوں اور حرکت کے دوران متحرک تصاویر مہیا کی جا سکیں۔ کثیر المناظر تصویر کشی میں چیزوں ( مثلاً کھلاڑیوں) کو…