Category: نیشنل

بالی کے قریب لاپتہ 5 جاپانی غوطہ خور خواتین زندہ مل گئیں؛ 2 اب بھی لاپتہ

ڈینپاسار: اہلکاروں نے کہا ہے کہ پانچ جاپانی اسکوبا غوطہ خور خواتین پیر کو زندہ مل گئیں۔ وہ تین دن پہلے انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی کے قریب گم ہوئی تھیں۔ مذکورہ خواتین کو طوفانی سمندر میں ایک کورل چٹان…

جاپان عالمی گروہوں کے لیے ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی اٹھا سکتا ہے

ٹوکیو: جاپان عالمی تنظیموں کے لیے دفاعی ساز و سامان کی برآمدات کی اجازت دے سکتا ہے بشرطیکہ ایسی تنظیمیں کسی تنازعے میں جانبداری کا مظاہرہ نہ کریں۔ ایسی تنظیموں میں اقوامِ متحدہ کے تحت قیامِ امن کے لیے کوشاں…

بالی کے قریب لاپتہ ہونے والی 7 جاپانی خواتین غوطہ خوروں کی تلاش جاری

بالی: جاپانی قونصل خانے کے افسر کے مطابق، انڈونیشی امدادی کارکنوں نے سات جاپانی اسکوبا غوطہ خوروں کی تلاش اتوار کو دوبارہ شروع کی۔ یہ خواتین دو دن قبل بالی کے قریب ایک غوطہ لگانے کے دوران غائب ہو گئی…

برفباری سے سفری نظام میں مزید ابتری، 3 ہلاک، 850 زخمی

ٹوکیو: اطلاعات اور سرکاری اہلکاروں کے مطابق، جاپان کی سڑکیں، ریل اور فضائی خدمات ہفتے کو مزید تعطل کا شکار رہیں اور برفانی طوفان نے تین لوگوں کو ہلاک اور 850 دیگر کو زخمی کر دیا۔ یاد رہے کہ ابھی…

کار کو ٹرین کی ٹکر کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک

اوساکا: ایک 37 سالہ خاتون اپنی کار کے ٹرین کے ساتھ تصادم کے بعد کوما کی حالت میں ہے۔ اس کی کار جمعرات کی رات اوساکا میں ہانکیو کیوتو لائن کی ایک کراسنگ پر ایکسپریس ٹرین کا نشانہ بنی تھی۔…

کانتو ایک بار پھر برفباری کی زد میں؛ 100 سے زیادہ پروازیں گراؤنڈ

ٹوکیو: جمعے کو کانتو سے ایک برفانی طوفان آ ٹکرایا جس سے ریل اور سڑک سے سفر کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اس کی وجہ سے 100 سے زیادہ پروازیں بھی اتار لی گئیں اور پہلے ہی برف کے…

فوکوشیما میں تابکاری کی غلط ریڈنگ، ایٹمی نگران ادارے کی ٹیپکو پر تنقید

ٹوکیو: جاپان کے ایٹمی نگران ادارے نے تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آپریٹر نے سائٹ پر زیرِ زمین آلودہ پانی میں تابکاری کی غلط پیمائش کی تھی۔ ایٹمی نگران ادارے (این…

بلڈوزر اور گودام میں پھنس جانے والا شخص ہلاک

ہوکائیدو: توبیتسو، ہوکائیدو میں ایک 66 سالہ شحص اپنے گھر کے ساتھ واقع گودام اور ایک بلڈوزر میں پھنس کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یوشی ہیرو یاماگوچی کی بیوی نے اسے دروازے اور بلڈوزر کے درمیان پھنسا ہوا…

جاپان نے 2013 میں ریکارڈ کم ترین کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس درج کیا

ٹوکیو: پیر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2013 میں جاپان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ایک تہائی سے زیادہ کی ریکارڈ کمی ہوئی۔ ین کی کم قدری نے مابعد فوکوشیما توانائی کے اخراجات کو بہت بڑھاوا دے دیا…

جاپان، امریکہ نشاناتِ انگشت کی ڈیٹابیس کا آنلائن اشتراک کریں گے

ٹوکیو: جاپان اور امریکہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت جرائم کی تفتیش میں مدد کے لیے ایک دوسرے کو نشاناتِ انگشت کی ڈیٹابیسوں تک آنلائن رسائی مہیا کی جائے گی۔ ٹی وی آساہی نے ہفتے…

ماؤنٹ فوجی کے پھٹنے سے 750,000 پناہ گزینوں کی توقع

ٹوکیو: شیزوؤکا، یامانشی اور کاناگاوا کی صوبائی حکومتوں نے ایک انخلائی منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ اس کے مطابق ماؤنٹ فوجی پھٹنے کی صورت میں 750,000 لوگوں کو پناہ کی تلاش پر مجبور ہونا پڑ جائے گا۔ ٹی وی آساہی کے…

فوکوشیما کے ساحل کے قریب 5.1 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو: امریکی جیالوجیکل سروے نے کہا، ہفتے کو علی الصبح صوبہ فوکوشیما کے ساحل سے پرے 5.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ ساحلی شہر نامئے سے 34 کلومیٹر کی دوری پر ٹکرایا۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق، یہ زلزلہ صبح…

جاپان مسائل زدہ مونجو فاسٹ بریڈر ری ایکٹر سے دست کش ہو جائے گا: نیکےئی

ٹوکیو: جمعے کی ایک اخباری رپورٹ کے مطابق، جاپان اپنے کئی ارب ڈالر کے تجرباتی مونجو فاسٹ بریڈر ری ایکٹر پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے دستبردار ہو رہا ہے۔ یہ اقدام ملک کے ایٹمی ایندھن کے چکر کے…

جاپان کے بیشتر حصے میں شدید برفباری سے 3 ہلاک، 494 زخمی

ٹوکیو: خبروں کے مطابق، ہفتے کو ٹوکیو اور جاپان بھر کے دیگر علاقوں میں دو عشروں کی شدید ترین برفباری ہوئی۔ جس سے 29 صوبوں میں تین لوگ ہلاک اور 500 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ موسمیاتی ایجنسی نے…

یوکوہاما میں اپنی بلی کا پیچھا کرنے والی خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک

یوکوہاما: پولیس نے جمعے کو کہا کہ جمعرات کی رات یوکوہاما کے ہاددوگایا وارڈ میں جے آر یوکوسوکا لائن پر ایک 25 سالہ خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گئی۔ سانکےئی شمبن نے خبر دی، ناتسوکی میاتا نامی اس…

برازیل جانے والے فٹبال شائقین کو زرد بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت

جی جی پریس: وزارتِ صحت جون میں برازیل جانے کے خواہشمند افراد کو مشورہ دے رہی ہے کہ زرد بخار کے خلاف ویکسین لگوا کر جائیں۔ یہ شائقین فٹ بال کے عالمی کپ کے کھیل دیکھنے جائیں گے۔ وزارتِ صحت،…

ساپّورو کا برفانی میلہ شروع

ساپّورو: ساپّورو کا برفانی میلہ منگل سے شروع ہو گیا۔ 65 ویں سالانہ میلے میں 200 کے قریب منجمد اور برف سے بنے فن پارے شامل ہیں۔ انہیں اودوری پارک، کمیونٹی ڈوم تسودومے کے میدانوں اور سوسوکینو کی مرکزی شاہراہ…

جے آر ایسٹ کا وسطی ٹوکیو سے ہانیدا ہوائی اڈے تک ایک اور ریلوے لائن پر غور

ٹوکیو: جے آر ایسٹ وسطی ٹوکیو اور ہانیدا کے ہوائی اڈے کو ملانے کے لیے ایک نئی ریلوے لائن پر غور کر رہا ہے۔ منصوبہ ہے کہ ایک مال گاڑی استعمال کی جائے جو اس وقت جے آر تاماچی ڈپو…