Category: نیشنل

چین کے فضائی زون کے قوانین کی تعمیل کریں گے، جاپانی ہوائی کمپنیاں

ٹوکیو: جاپانی ہوائی کمپنیوں نے منگل کو کہا کہ وہ چین کی جانب سے بنائے گئے قوانین کی پیروی کریں گی جب اس نے مشرقی بحرِ چین میں ایک فضائی دفاعی زون کا اعلان کیا، اگرچہ ٹوکیو نے انہیں اسے…

ٹیپکو کو غیر ایٹمی سرمایہ کاری کے لیے 2 ٹریلین ین کی ضرورت

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو)، جو جاپان کے کھنڈر شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر ہے، کو ایٹمی توانائی سے علاوہ بجلی کی پیداوار کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر 2 ٹریلین ین کی ضرورت…

توچیگی کے جنگل میں شکاری حادثہ، جنگلی سور کے دھوکے میں آدمی ہلاک

توچیگی: پولیس نے پیر کو کہا کہ سانو، صوبہ توچیگی کے ایک جنگل میں ایک 79 سالہ آدمی ساتھی شکاری کی گولی کھا کر ہلاک ہو گیا جس نے اسے جنگلی سور سمجھ کر گولی چلا دی تھی۔ پولیس کے…

آبے نے چین کے فضائی دفاعی زون کو ‘خطرناک’ قرار دے دیا

ٹوکیو: بیجنگ کی جانب سے ایک فضائی دفاعی زون کے اعلان، ایک ایسا اقدام جسے ٹوکیو نے “انتہائی خطرناک” قرار دیا ہے، کے بعد چین اور جاپان نے پیر کو ایک دوسرے کے سفیروں کو بلا کر علاقائی تنازع کا…

چین کی جانب سے نئے فضائی زون کے اعلان کے بعد امریکہ کا جاپان کے دفاع کا عہد

جنیوا: امریکہ نے اتوار کو کہا کہ وہ “انتہائی فکرمند” اور جاپان کے دفاع کے لیے پرعزم ہے جب چین نے مشرقی بحر چین پر فضائی زون کا اعلان کیا جس میں متنازع جزائر بھی شامل ہیں۔ ایک ایسے اقدام…

تویاما کے پہاڑ پر ایوا لانچ نے سات ہلاک کر دئیے

ٹوکیو: مقامی پولیس نے کہا، صوبہ تویاما میں ہفتے کو ایک پہاڑ پر ایوا لانچ ٹکرانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک اور شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ پولیس نے کہا، 2860 میٹر اونچے ماؤنٹ ماساگو کی مغربی ڈھلوان…

ٹوکیو کی بسوں میں مفت وائی فائی سروس دستیاب ہو گی

ٹوکیو: این ٹی ٹی براڈ بینڈ پلیٹ فارم انکارپوریشن ٹوکیو میٹرو پولیٹن حکومت کے تحت چلنے والی تمام بسوں میں اگلے مارچ تک مفت وائی فائی سروس مہیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری…

چوٹی سے دلدل میں گرنے والی کار میں جوڑا 12 دن کے بعد زندہ پایا گیا

شیگا: ہیگاشیموئی، صوبہ شیگا میں 12 دن بعد ایک خاوند اور بیوی کو جمعے کو امداد پہنچائی گئی جب ان کی کار ایک چوٹی سے 25 میٹر نیچے ایک دلدلی جگہ میں جا گری تھی۔ ٹی وی آساہی نے ہفتے…

ٹیپکو، متسوبشی کا فوکوشیما میں کوئلے چلنے والے پلانٹ لگانے کا منصوبہ

ٹوکیو: جاپان کے کھنڈر شدہ ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر اور متسوبشی گروپ کی تین فرمیں فوکوشیما میں ایک نئی قسم کا توانائی بچاؤ کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، یہ بات ایک ذریعے…

کاشیوازاکی کاریوا کے 2 ری ایکٹروں کی حفاظتی جانچ پڑتال شروع

نی گاتا: ایٹمی نگران ادارے کی ایک ٹیم نے جمعرات کو ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کے کاشیوا زاکی کاریوا پلانٹ، واقع صوبہ نی گاتا کے دو ری ایکٹروں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا۔ ان دونوں ایٹمی ری ایکٹروں…

ٹیپکو نے فوکوشیما نمبر 4 ری ایکٹر سے اولین ایندھنی راڈ ہٹائے

ٹوکیو: جاپان کے کھنڈر شدہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے جمعرات کو ایک بری طرح نقصان زدہ ری ایکٹر کی اوپر والی منزل میں ٹھنڈائی کے تالاب سے اولین ایندھنی راڈ ہٹا ئے، جو اس سائٹ کو…

ایس ڈی ایف کے جوانوں کا ٹائیفون زدہ فلپائن میں پرتپاک استقبال

ٹالکوبان، فلپائن: 1000 سے زائد جاپانی فوجیوں کو جمعے کو فلپائن میں پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا جیسا کہ وہ ٹائیفون سے تاراج شدہ جزیروں میں امدادی آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رہے تھے، جنہیں سات عشرے…

1000 افراد 700 ملین کے پہلے انعام والی لاٹری کے ٹکٹ خریدنے کے لیے قطار میں لگ گئے

ٹوکیو: اواخرِ سال کی جمبو لاٹری ٹکٹیں جمعہ کو جاپان بھر میں فروخت کے لیے پیش کر دی گئیں۔ اس سال سب سے بڑا انعام 700 ملین ین کا ہے۔ پچھلے برس یہ 600 ملین ین کا تھا۔ اس برس…

آتش فشائی پھٹاؤ نے جاپان کے جنوب میں ایک نیا جزیرہ تخلیق کر دیا

ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ اور زلزلیاتی ماہرین نے جمعرات کو کہا، ایک آتش فشانی پھٹاؤ نے ٹوکیو کے انتہائی جنوب میں سمندر میں ایک نیا جزیرہ کھڑا کر دیا ہے۔ جاپان کوسٹ گارڈ اور جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کی جانب…

جی ایس ڈی ایف کے 3 اہلکار شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں مدد کریں گے

ٹوکیو: گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے تین اہلکار جلد ہی شام کے لیے روانہ ہوں گے تاکہ امریکہ اور روس کے درمیان طے شدہ ایک معاہدے کے تحت شامی ہتھیاروں کی تلفی میں مدد کر سکیں جو مطالبہ کرتا ہے…

اقوامِ متحدہ کے ایٹمی ماہرین فوکوشیما کی بندش کے منصوبوں کے جائزے کے لیے دوبارہ آئیں گے

ویانا: اقوامِ متحدہ کے ایٹمی ماہرین اگلے ہفتے دوبارہ جاپان کا دورہ کریں گے تاکہ تباہ شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کو بند کرنے اور مزید پریشان کن رساؤ روکنے کے لیے حکومتی کوششوں کا جائزہ لے سکیں، یہ بات…

ٹیپکو کی جانب سے ایندھنی راڈ ہٹانے کی پہلی جھلک

ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو ایندھنی راڈ ہٹانے کے آپریشن کی پہلی جھلک پیش کی، جو دو برس قبل بے قابو ری ایکٹروں کو کنٹرول کرنے کے بعد سب سے خطرناک کام ہے۔…

ایس ڈی ایف کے 650 جوانوں کے ہمراہ دو جنگی بحری جہاز ٹائیفون سے تاراج شدہ فلپائن کی جانب روانہ

ٹوکیو: جاپان نے پیر کو دو جنگی بحری جہاز، جن پر کوئی 650 جوان موجود ہیں، ٹائیفون سے تاراج شدہ فلپائن کی جانب روانہ کیے، جو بیرونِ ملک امدادی تعیناتی کے حوالے سے پہلی بڑی فوجی ٹکڑی ہے۔ وزارتِ دفاع…

5.7 شدت کے زلزلے نے مشرقی جاپان کو ہلا دیا؛ کوئی سونامی الرٹ نہیں

ٹوکیو: ماہرینِ زلزلیات نے اطلاع دی، منگل کی صبح 5.7 شدت کا ایک زلزلہ مشرقی جاپان سے ٹکرایا۔ سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ امریکی ارضیاتی سروے، جو پوری دنیا میں زلزلوں کی نگرانی کرتا ہے، کے مطابق،…