Author: محمد شاکر عزیز

جاپان، امریکہ اور یورپی یونین چین کے ساتھ نایاب دھاتوں کے تنازع کو ڈبلیو ٹی او میں لے گئے

جنیوا: جاپان، امریکہ اور یورپی یونین منگل کو چین کے خلاف اتحاد کرتے ہوئے نام نہاد نایاب دھاتوں کے تجارتی تنازعے کو عالمی تجارتی تنظیم میں لے گئے۔ یہ تنازعہ ہائی ٹیک انڈسٹری کی تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔…

پے پال نے ڈیجیٹل والٹ متعارف کروا دیا

سان فرانسسکو: پے پال نے منگل کو ڈیجیٹیل والٹ سروس کا بہتر شدہ ورژن متعارف کروایا جو چھوٹے کاروباروں کو اسمارٹ فونز کے ذریعے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ادائیگیاں قبول کرنے کی سہولت دے گا۔ مئی سے منظر عام پر…

شمال مشرقی جاپان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد چھوٹے درجے کے سونامی کا مشاہدہ

ٹوکیو: بدھ کی رات 6:09 بجے کے قریب جاپان کی شمال مشرقی ساحلی پٹی پر ایک طاقتور زلزلہ آنے کی وجہ سے 10 سینٹی میٹر اونچا سونامی جاپانی ساحلی پٹی سے ٹکرایا۔ 6.8 شدت کے زلزلے کا مرکز کوشیرو، ہوکائیدو…

جاپان نے لندن اولمپکس کے لیے میراتھون ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا

ٹوکیو: یوشیمی اوزاکی ان تین خواتین میں شامل ہیں جنہیں جاپان نے پیر کو لندن میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت کرنے والے میراتھون اسکواڈ میں نامزد کیا۔ اوزاکی، جنہوں نے اتوار کو ناگویا میں ہونے والی میراتھون دوڑ میں…

پراپرٹی ٹائیکون مینورو موری 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ٹوکیو: پراپرٹی ٹائیکون مینورو موری، جو جاپان کے سب سے زیادہ بااثر ڈویلپرز میں سے تھے اور جنہوں نے چین کی اونچی ترین عمارت تعمیر کی، انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی کمپنی کے اہلکاروں نے پیر کو کہا، کہ…

ڈی پی جے کے رکن کو کٹی ہوئی انگلی بھیج دی گئی

ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے منگل کو بتایا کہ دائت کے ایوان زیریں کی بجٹ کمیٹی کے چئیرمین، ہیروشی ناکائی، نے ایک پیکج وصول کیا ہے جس اندر سے نکلنے والی چیز  انگلی کی کٹی ہوئی پور لگتی ہے۔ پولیس…

بینک آف جاپان کا قرضہ پروگرام میں مزید 2 ٹریلین ین کا اضافہ؛ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں

ٹوکیو: بینک آف جاپان نے منگل کو معیشت کو سہارا دینے کی کوششوں کے تحت قرضہ پروگرام میں مزید 2 ٹریلین ین داخل کیے، جبکہ شرح سود کو بنا تبدیلی 0.1 فیصد پر ہی رہنے دیا گیا۔ مرکزی بینک نے…

سونامی کے ملبے کی تلفی میں مدد کے لیے نودا کا پورے جاپان پر زور

ٹوکیو: “پورے جاپان کو سونامی سے متاثرہ کمیونٹیوں کی مدد کرنی چاہیے تا کہ وہ پچھلے سال کی آفت سے پیدا شدہ ملینوں ٹن کے ملبے و کاٹھ کباڑ سے چھٹکارا حاصل کر سکیں،” وزیر اعظم یوشیکو نودا نے اتوار…

اے کے بی 48 اور سسٹر گروپس کے 246 اراکین کی طرف سے 11 مارچ کی آفات کے متاثرین کے لیے کنسرٹس کا انعقاد

ٹوکیو: مقبول آئڈل گروپ اے کے بی 48 اور اس کے سسٹر یونٹس نے اتوار کو چار شہروں میں خصوصی کنسرٹس کا انعقاد کیا تا کہ توہوکو میں بحالی کی کوششوں کو تقویت پہنچائی جا سکے۔ اکیہابارا، ٹوکیو میں اے…

کار کی ڈگی میں بیوی اور بیٹے کی لاشیں ملنے کے بعد آدمی گرفتار

ہوکائیدو: توماکومائی، ہوکائیدو میں پولیس نے ایک آدمی کو اپنی بیوی اور بچے کو قتل کرنے اور ان کی لاشوں کو کار کی ڈگی میں پھینکنے کے شبہے میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ آدمی جس کی…

موٹر بائیک کے بس اور فٹ پاتھ پر پیدل راہگیروں سے ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی

ٹوکیو: اتوار کی رات پانچ لوگ زخمی ہو گئے جب ٹوکیو کے کوتو وارڈ میں ایک موٹر بائیک بس سے ٹکرانے کے بعد فٹ پاتھ پر چلنے والے راہگیروں سے جا ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ مونزن ناکاچو سب…

ایپل نے نئے آئی پیڈ کی فراہمی 2 سے 3 ہفتے کے لیے موخر کر دی

نیویارک: ایپل نے پیر کو کہا ہے کہ آنلائن آرڈر کرنے والے صارفین کو نئے آئی پیڈ کی شپمنٹ دو سے تین ہفتے لے سکتی ہے تاہم ٹیبلٹ جمعے سے اسٹورز پر دستیاب ہو گا۔ ایپل، جس نے تیسری نسل…

259 شہریوں نے فوکوئی کے ری ایکٹر دوبارہ چلانے سے روکنے کے لیے مقدمہ کر دیا

ٹوکیو: جاپانی شہریوں کے ایک گروپ نے 11 مارچ کے فوکوشیما ایٹمی بحران کی پہلی برسی کے دوسرے ہی دن، پیر کو ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس کا مقصد دو ایٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ چلانے سے روکنا ہے۔…

ٹی ای ڈی نے یوٹیوب پر سیکھنے سکھانے کا سلسلہ شروع کر دیا

نیویارک: غور و فکر کی دعوت دینے والی ٹی ای ڈی کانفرنسوں کے پیچھے موجود غیر سرکاری گروپ نے یوٹیوب پر ایک تعلیمی چینل شروع کیا ہے تاکہ سیکھنے سکھانے کے عمل کو بے روک بنایا جا سکے۔ دنیا کی…

ایٹمی بجلی کے خلاف ہزاروں افراد کا اکٹھ

کوریاما: تباہ زلزلے و سونامی کی پہلی برسی کے موقع پر دسیوں ہزار لوگوں نے جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے قریب اجتماع کیا اور مطالبہ کیا کہ ایٹمی توانائی ختم کی جائے۔ پورے شمال مشرقی علاقے میں…

یو ٹیوب پر پوسٹ کرنے پر فیراری کی تیز ڈرائیونگ کرنے والا گرفتار

ٹوکیو: ایک شیخی خورا فیراری ڈرائیور، جس نے اپنی سپر کار کو جاپان میں حد رفتار سے تین گنا زیادہ چلانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی تھی، ممکنہ طور پر اب جیل کی ہوا کھائے گا۔ اس ویڈیو کو…

سیاستدانوں اور ایٹمی صنعت میں ‘گھریلو’ تعلقات جاری

فوکوشیما: فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے تین ری ایکٹروں کے پگھلاؤ کا شکار ہونے کے فوراً بعد حکومت نے قسم اٹھائی تھی کہ ایٹمی صنعت اور نگران ایجنسیوں کے مابین ‘گھریلو’ تعلقات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔ نگران ایجنسیاں…