اوساکا: اتوار کو اوساکا میں ووٹروں نے ایک نئے میئر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالا۔ 44 سالہ سابق میئر تورو ہاشیموتو نے پچھلے ماہ استعفیٰ دے دیا تھا اور توقع ہے کہ وہ باآسانی دوبارہ منتخب ہو جائیں گے۔…
Author: محمد شاکر عزیز
آئچی کا شہر رات 9 بجے کے بعد بچوں کے اسمارٹ فون استعمال پر پابندی لگانے کا خواہشمند
آئچی: کاریا، صوبہ آئچی کی مقامی حکومت ایک جرات مندانہ مہم چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 11 اپریل سے وہ رات 9 بجے کے بعد بچوں کے اسمارٹ فون اور دیگر موبائل آلات پر پابندی کی مہم چلانے کا ارادہ…
ناکام بِٹ کائن ایکسچینج ایم ٹی گاکس کو پرانے ڈیجیٹل بٹوے سے 200,000 بِٹ کائن مل گئے
ٹوکیو: ناکام بِٹ کائن ایکسچینج ایم ٹی گاکس کا کہنا ہے کہ اسے ایک پرانے “ڈیجیٹل بٹوے” سے 200,000 کائن ملے ہیں جن کی مالیت 116 ملین ڈالر ہے۔ فروری میں یہ ایکسچینج بیٹھ گئی تھی اور ممکنہ طور پر…
جاپان جی 7 سربراہ ملاقات کے موقع پر یوکرائن کے لیے 100 ارب ین کی امداد کا اعلان کرے گا
ٹوکیو: سرکاری ٹیلی وژن این ایچ کے نے جمعے کو خبر دی کہ جاپان یوکرائن کو مالی امداد کی مد میں 100 ارب ین مہیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کریمیا کے بحران پر روس کے ساتھ تعلقات بھی سرد…
2 آدمیوں کو قتل کرنے والی سابقہ بار میزبان کی سزائے موت برقرار
شیمانے: ہیروشیما ہائی کورٹ نے دسمبر 2012 میں ایک سابق بار میزبان کو سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ اس پر 2009 میں صوبہ توتّوری میں دو آدمیوں کے قتل کا مجرم پایا گیا تھا۔ این ٹی وی…
نارا کے کونڈو میں 29 میل باکسوں سے 750,000 ین برآمد
نارا: پولیس نے ہفتے کو کہا، ایکوما، صوبہ نارا کے ایک کونڈو میں 29 میل باکسوں سے 750,000 ین کے قریب نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ جمعرات کو شام 7 بجے کے قریب…
شمالی جاپان بھاری برفباری، تیز ہواؤں کی زد میں
ٹوکیو: شمالی جاپان کے کچھ حصے بھاری برفباری اور سخت ہواؤں کی زد میں ہیں۔ یہ کیفیت مارچ کے وسط میں شاذ و نادر ہی واقع ہوتی ہے۔ ٹی بی ایس کے مطابق، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے جمعے کو…
جاپانی فرمیں آبے سے چین پر ہتھ ہولا رکھنے کی متمنی
ٹوکیو: رائٹرز کے ایک سروے کے مطابق، جاپانی کمپنیاں وزیرِ اعظم شینزو آبے کی جانب سے پڑوسیوں مثلاً چین کے ساتھ سخت قسم کی سفارتکاری پر تشویش کا شکار ہیں۔ خصوصاً جبکہ ایشیائی دیو میں اشیاء کی طلب میں تنزلی…
بریک تھرو: جنوبی کوریا، جاپان امریکہ کے ساتھ سربراہ ملاقات کریں گے
ٹوکیو: جنوبی کوریا اور جاپان نے جمعے کو کہا کہ ان کے لیڈر اگلے ہفتے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ سربراہ ملاقات کریں گے۔ یہ ایک بریک تھرو ہے اور واشنگٹن نے بھی ان دونوں ممالک پر اپنے تار…
آبے اتوار کو ایمسٹرڈیم میں این فرینک ہاؤس کا دورہ بھی کریں گے
ٹوکیو: ایک جاپانی اہلکار نے جمعرات کو کہا، وزیرِ اعظم شینزو آبے اس ویک اینڈ پر ایمسٹرڈیم میں این فرینک ہاؤس کا دورہ کر کے ٹوکیو میں کتب کی غارت گری پر اظہارِ افسوس کریں گے۔ ہولوکاسٹ کا شکار اس…
13 سالہ بچے نے اسکول کی عمارت سے کود کر جان دے دی
ناگویا: جمعرات کی سہ پہر ناگویا میں ایک 13 سالہ بچے نے اپنے اسکول کی عمارت پر سے کود کر جان دے دی۔ فُوجی ٹی وی نے جمعے کو اس واقعے کی خبر دی۔ شام 5:30 کے ذرا ہی دیر…
2013 میں تعاقب کے کیسوں کی تعداد 21,089 کی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی
ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق، 2013 میں پولیس کو رپورٹ کردہ تعاقب کے واقعات پہلی مرتبہ 20,000 کی حد پار کر گئے۔ اس طرح یہ 2012 کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافے سے 21,089 کی تعداد تک پہنچ گئے۔…
جاپان نے 95.88 ٹریلین ین کا بجٹ پاس کر دیا
ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو اپنی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پاس کیا۔ یہ 95.88 ٹریلین ین پر مشتمل ایک اخراجاتی پیکج ہے اور اس کا مقصد شرح نمو کو سہارا دینا ہے۔ یاد رہے کہ صارفین 15 برس…
ٹیوٹا 2 بھارتی کار پلانٹس کی تالہ بندی ختم کرے گا
ممبئی، بھارت: ٹیوٹا موٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنے دونوں کار اسمبلی پلانٹس میں کارکنوں کی تالہ بندی ختم کرے گا۔ بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے کار ساز ادارے کے ذیلی ادارے نے جمعرات کی…
ورلڈ کپ فٹ بال کی جاپانی ٹیم کے لیے ایڈی ڈاس کی نئی مشہوری میں اے کے بی 48 جلوہ گر
ٹوکیو: انتہائی مقبول لڑکیوں پر مشتمل آئڈل گروپ اے کے بی 48 نے ایڈی ڈاس جاپان کے لیے نئی مشہوری میں کام کر کے فٹ بال ورلڈ کپ کا بخار مزید تیز کر دیا۔ یہ مشہوری جمعے سے نشر ہونا…
جاپان ریلوے مسافر پاس معمول سے ایک ہفتہ قبل فروخت کرے گا
ٹوکیو: پانچ جاپان ریلوے کمپنیوں (ہوکائیدو، مشرقی جاپان، توکائی، شیکوکو اور کیوشو) نے معمول کے برخلاف یکم اپریل سے استعمال ہونے والے مسافر پاسوں کی فروخت ایک ہفتہ قبل شروع کر دی ہے۔ یکم اپریل کو کنزمپشن ٹیکس 5 فیصد…
کریمیا کے معاملے پر آبے کی ماسکو پر مزید پابندیوں کی دھمکی
ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے بدھ کو روس کی جانب سے یوکرائن کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ انہوں نے کریمیا کے بحران میں ماسکو کے کردار کے باعث اس پر مزید پابندیوں کی دھمکی دی۔…
اوکایاما کے پارک میں 2 سالہ بچی کو کانٹے سے گھائل کر دیا گیا
اوکایاما: اوکایاما میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے بدھ کی سہ پہر ایک پارک میں مبینہ طور پر ایک 2 سالہ بچی کو کانٹا گھونپ دیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 12:30 کے…
بیجنگ میں عدالت جاپانی زمانہ جنگ کی جبری مشقت کا مقدمہ سنے گی
بیجنگ: بیجنگ کی ایک عدالت نے پہلی مرتبہ چینی شہریوں کا مقدمہ سننے پر آمادگی ظاہر کی ہے، یہ بات مدعیوں کے وکیل نے بتائی۔ مدعی دوسری جنگِ عظیم کی جبری مشقت کے لیے جاپانی فرموں سے زرِ تلافی کا…
ٹوکیو سب وے میں سارین گیس حملے کی 19 ویں برسی منائی گئی
ٹوکیو: ٹوکیو میٹرو کے اہلکاروں نے منگل کو ٹوکیو سب وے پر سارین گیس حملوں کی 19 ویں برسی منائی۔ اس اعصابی گیس کا ہلاکت خیز حملہ 1995 میں کیا گیا تھا۔ کاسومیگاسیکی میں بیس ملازمین نے صبح 8 بجے…
جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے لیڈر ہیگ میں ملاقات کریں گے: نیکےئی
ٹوکیو: کاروباری روزنامے نیکےئی نے بدھ کو خبر دی جنوبی کوریا نے اگلے ہفتے جاپان اور امریکہ کے ساتھ سربراہ ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر کے لیڈران ایٹمی سلامتی پر بات چیت کے لیے…
بچے کی موت کے بعد حکومت آیا مہیا کرنے والی ویب سائٹوں کی چھان بین کرے گی
ٹوکیو: اس ہفتے ایک 2 سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی تھی۔ بچہ اس وقت ایک دیہاڑی دار آیا کی نگرانی میں تھا۔ اس واقعے کے بعد حکومت آیا مہیا کرنے والی آنلائن سائٹوں کو باضابطہ بنانے کے طریقوں…