Category: نیشنل

شہزادی ایکو 10 سال کی ہوگئیں

ٹوکیو: ولی عہد شہزادہ ناروہیتو اور شہزادی ماساکو کی اکلوتی اولاد اور بادشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو کی پوتی شہزادی ایکو جمعرات کو دس سال کی ہوگئیں۔ شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے کہا کہ ایکو پچھلے ماہ نمونیا…

کانسائی الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فوکوکی ایٹمی مرکز کو مضبوط کرنے پر 200 بلین ین خرچ ہونگے

ٹوکیو: کانسای الیکٹرک پاور کمپنی نے فوکوکی صوبے میں واقع اپنے ایٹمی مراکز میں مزید حفاظتی خصوصیات شامل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا، جو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کی مصیبت کے بعد ترتیب دیا گیا ہے، اور کہا…

بادشاہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر پر بحث و مباحثے کی ضرورت ہے: شہزادہ اکی شینو

ٹوکیو: شہزادہ اکی شینو نے روز بروز کمزور ہوتے اپنے والد کے ہسپتال سے واپس آنے کے چند ہی دن بعد کہا ہے کہ ملک کو اپنے بادشاہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر دوبارہ مقرر کرنے پر غور کرنے کی ضرورت…

بادشاہ نے 11 مارچ کو لقمہ اجل بننے والے فائرفائٹروں کے لیے دعائیہ تقریب میں شرکت سے فرائض کی باضابطہ انجام دہی شروع کر دی

ٹوکیو: بادشاہ اکی ہیتو نے اس مہینے کے 18 دن ہسپتال میں گزارنے کے بعد منگل سے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی۔ 77 سالہ اکی ہیتو نے پچھلی جمعرات کو یونیورسٹی آف ٹوکیو ہسپتال کو الوداع کہا…

حکومت کی طرف سے ایچ آئی وی، ایڈز کے پھیلنے کی شرح میں اضافے کا انتباہ

ٹوکیو: وزیر صحت یوکو کومی یاما نے شیبویا میں اتوار کو ایڈز کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنے کی ایک تقریب میں شرکت کی تاکہ جاپانی عوام کو یکم دسمبر کو اقوام متحدہ کی طرف سے منائے جانے والے عالمی…

18 سے 34 سال کے 61 فیصد مردوں کی کوئی گرل فرینڈ نہیں؛ 49 فیصد خواتین بنا تعلق: سروے

ٹوکیو؛ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اینڈ سوشل سیکیورٹی ریسرچ کی طرف سے کیے گئے ایک سروے نے انکشاف کیا ہے کہ 18 سے 34 سال تک کے 61.4 فیصد غیرشادی شدہ مردوں کی کوئی گرل فرینڈ نہیں اور یہ کہ…

کیتاکیوشو سپر مارکیٹس کے کھانے میں سوئیوں کی موجودگی

ٹوکیو: کیوشو صوبائی پولیس نے اتوار کو کہا کہ ہفتے کی سہ پہر اور اتوار کی صبح کے درمیانی عرصے میں 5 کیتاکیوشو سپر مارکیٹس کے ڈبہ بند گوشت اور مچھلی میں سوئیاں پائی گئی ہیں۔ ٹی وی آشی کی…

فوکوشیما کے 5 فارموں کے چاول میں تابکاری کی زیادہ مقدار

ٹویو: فوکوشیما کی صوبائی حکومت نے جمعے کی رات کہا کہ اونامی قصبے کے پانچ مقامات کے چاول میں تابکار آلودگی کی مقدار حکومت کی مقرر کردہ حفاظتی حدود سے زیادہ ہے۔ اونامی تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے…

الٹی ہوئی کار میں دادا پوتی کو ساری رات گرم رکھنے والے کتے کے لیے تمغہ

ٹوکیو: 7 سالہ “لیبارڈ ری ٹریور”، جس نے 81 سالہ بوڑے اور اس کی تین سالہ پوتی کو ہوکائیدو میں اس ماہ کے شروع میں ایک برفیلے دریائی کنارے پر الٹی کار میں گرم رہنے میں مدد دی تھی، کو…

خانہ بدوشوں کا پورے ملک کی سب وے لائنوں پر حملہ

ٹوکیو: ستمبر سے لے کر اب تک پورے جاپان میں سب وے لائنیں بےڈھنگی تصاویر بنانے والے فنکاروں کی زد میں ہیں جنہوں نے آٹھ جاپانی شہروں میں ان پر انگریزی لفظ “کیوٹ” یا مرموز حروف “ایم ٹی جی ایس”…

بھوٹان کے شاہی خاندان کے جاپانی دورے نے ان کے ملک کی سیاحت میں دلچسپی بڑھا دی

ٹوکیو: بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچوک اور ملکہ جٹسن پیما کے بڑے پیمانے پر مشتہر کیے گئے پچھلے ہفتے کے چھ روزہ دورے کے بعد جاپانی ٹریول ایجنسیوں نے اس ہمالیائی ریاست کی سیاحت کے لیے معلومات حاصل…

ہیروشیما صوبے کے شمال اور شیمانے کے کچھ حصوں کو 5.4 شدت کے زلزلے نے ہلا ڈالا

ٹوکیو:جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خبر دی ہے کہ  5.4 شدت کے ایک زلزلے نے پیر کی رات صوبہ ہیروشیما کے شمالی علاقے اور صوبہ شیمانے کے کچھ علاقوں کو ہلا ڈالا۔ زلزلہ شام سات بج کر سولہ منٹ پر…

فوکوشیما کے اسکول میں تابکاری کی جانچ کے آلات کی ناکامی کی وجہ سے تاخیر

ٹوکیو: وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ فوکوشیما صوبے کے اسکولوں اور دوسرے عوامی مقامات پر حقیقی وقت میں تابکاری کی پیمائش کرنے والے آلات کی تنصیب کا حکومتی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جائے…

مشرقی جاپان میں شدت 5.3 کا زلزلہ، ایٹمی پلانٹ مستحکم

ٹوکیو: اہلکاروں کے مطابق اتوار کو مشرقی جاپان میں 5.3 شدت کا ایک زلزلہ آیا لیکن مارچ کے زلزلے و سونامی سے تباہ ہونے والا ایٹمی بجلی گھر مستحکم رہا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ صبح دس بج…

جاپان کی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی مقدار تین سالوں میں پہلی بار بڑھ گئی

ٹوکیو: حکومت نے جمعے کو کہا کہ توانائی پیدا کرنے کی وجہ سے جاپان کی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے کی مقدار مارچ تک ایک سال میں 4.4 فیصد کے اضافے سے 1.12 بلین ٹن تک بڑھ گئی، جو تین…

حکومت نے فوکوشیما کے ایک حصے سے چاولوں کی فروخت پر پابندی لگا دی

ٹوکیو: حکومت نے جمعرات کو تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے قریب اگائے گئے چاولوں کے نمونوں میں تابکاری کی مقدار قانونی حد سے اچھی خاصی اوپر  پائے جانے پر ان چاولوں پر پابندی لگا دی۔ یہ دریافت ڈرے…

سیزیم کی بڑی مقدار کے سراغ کے بعد حکومت کے نظریں فوکوشیما کے چاولوں پر پابندی لگانے پر

ٹوکیو: اہلکاروں نے جمعرات کو کہا کہ، حکومت سے توقع کی جا رہی ہے کہ  فوکوشیما ایٹمی بحران کے بعد پہلی بار فوکوشیما صوبے کے قصبے اونامی سے حاصل کردہ چاولوں کے نمونے میں تابکاری کی سطح مجوزہ حکومتی حفاظتی…

81 سالہ لاپتا بوڑھے اور 3 سالہ پوتی کو کتے نے مدد پہنچنے تک گرم رکھا

ٹوکیو: مقامی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ایک 81 سالہ بوڑھا اور اس کی 3 سالہ پوتی ہوکائیدو کے قصبے نائیے میں لاپتہ ہونے کی اطلاع کے بعد بدھ کو تلاش کر لیے گئے۔ ٹی وی آشی کی رپورٹ…

آئی اے ای اے کی طرف سے فوکوشیما میں صفائی کی کوششوں کی تعریف

ویانا: اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی نے منگل کو جاپان کی فوکوشیما ایٹمی بحران کے آٹھ مہینوں بعد تابکاری سے صفائی کی کوششوں کی تعریف کی لیکن اس نے کہا کہ اب بھی بہتری کی گنجائش ہے۔ “جاپان میں ماحولیاتی…

جاپان کے کچھ حصے تابکار ہونے کی وجہ سے زراعت کے لیے ناموزوں: عالمی ماہرین

ٹوکیو (اے ایف پی): سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ جاپان کے کچھ حصوں کی مٹی میں تابکاری کی بھاری مقدار کی وجہ سے زرعی زمین محفوظ نہیں رہی، جبکہ ملک فوکوشیما کے ایٹمی بحران سے نکلنے کی جدوجہد کر…

ای ہائم کے ایٹمی بجلی گھر کے اسٹریس ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دئیے گئے

ٹوکیو: شی کوکو الیکٹرک پاور کمپنی نے پیر کو اعلان کیا کہ اس کے ایکاتا، صوبہ ای ہائم میں واقع ایٹمی بجلی گھر کے اسٹریس ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دئیے گئے ہیں۔ کمپنی نے یہ رپورٹ ایٹمی اور صنعتی…