ٹوکیو: نائی ٹینڈو کے صدر نے جمعرات کو عہد کیا کہ وہ پرانے طریقوں پر کاربند رہیں گے۔ انہوں نے مایوس کن آمدنی کے باوجود استعفیٰ دینے یا مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے سے بھی انکار کیا۔ تاہم یہ ضرور…
اولیور اسٹون، مائیکل مور، اور دیگر اوکی ناوا بیس منصوبے کے خلاف متحد
واشنگٹن: ممتاز امریکی لبرل کارکنوں نے بدھ کو امریکی فوجی اڈے کے خلاف اہلِ اوکی ناوا کے ساتھ یکجہتی کا عہد کیا۔ حالانکہ جاپان اور امریکہ اس کی منتقلی کے منصوبے حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 100…
چور گرفتار، 450 اونچی ایڑی والے جوتے برآمد
ٹوکیو: جاپانی پولیس نے بدھ کو کہا، ٹوکیو کے ہوسٹس کلب سے اونچی ایڑی والے جوتے چرانے پر ایک آدمی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید برآں اس کے کمرے کی تلاشی کے دوران مجموعی طور پر جوتوں کے…
یتیموں پر متنازعہ ٹی وی ڈرامہ اسپانسرز کے الگ ہونے کے باوجود جاری
ٹوکیو: ایک ٹی وی اسٹیشن نے بدھ کو کہا کہ متنازعہ ڈرامہ اسپانسرز کی جانب سے حمایت ترک کرنے کے باوجود حسبِ ارادہ نشر کیا جائے گا۔ اس ڈرامے میں ایک یتیم خانے میں رہنے والے بچے دکھائے گئے ہیں۔…
نارا میں 8 سالہ بچہ ٹرین تلے آ کر جاں بحق
نارا: یاماتو تاکادا شہر، صوبہ نارا میں بدھ کو ایک 8 سالہ بچہ ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ سہ پہر 4:15 کے قریب کینتیتسو مینامی اوساکا لائن کی ایک کراسنگ پر پیش…
آبے کے یاسوکونی مزار کے دورے پر اقوامِ متحدہ میں چین، جنوبی کوریا، جاپان میں تلخی
اقوامِ متحدہ: جاپان کے وزیرِ اعظم شینزو آبے کے ایک متنازعہ مزار کے دورے کے معاملے پر سفارتی جھگڑا بدھ کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہنچ گیا۔ اور چین اور جاپان نے ایک دوسرے پر استحکام کو نقصان…
جاپان کے تدریسی رہنما کتب پر نظرِ ثانی پر جنوبی کوریا کا احتجاج
سئیول: جنوبی کوریا نے منگل کو سئیول میں جاپان کے سفیر کو بلا کر باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس کی وجہ ٹوکیو کی جانب سے تدریسی رہنما کتب پر نظرِ ثانی ہے۔ نئی کتب میں متنازعہ ننھے ٹاپوؤں…
جاپان اور آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدے کے قریب
سڈنی: جاپان اور آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کے قریب جا رہے ہیں۔ یہ بات منگل کو اہلکاروں نے بتائی جبکہ اخباری اطلاعات سے بھی پتا چلا کہ چند ہی مہینوں میں معاہدہ ہو سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ…
ہوسوکاوا کی آبے کی توانائی پالیسی، سفارتکاری پر تنقید
ٹوکیو: سابق وزیرِ اعظم موروہیرو ہوسوکاوا نے منگل کو حکومت کی توانائی پالیسی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا ٹوکیو میں ایٹمی بجلی کا استعمال “خود غرضانہ” اور ناپائیدار ہے چونکہ جاپانی دارالحکومت بذاتِ خود کسی ایٹمی ری ایکٹر کا…
ہنی مون پر جانے والے جاپانی شخص کے قتل پر ایکواڈور میں 6 گرفتار
کوئیٹو: ایکواڈوری حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے ایک جاپانی سیاح کے قتل میں ملوث چھ مشبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ مذکورہ سیاح اور اس کی بیوی پر دسمبر میں ان کے ہنی مون کے…
11 سالہ بچی کو گالف کلب سے مہلک مار مارنے پر عورت کو 8 سال قید
ہیروشیما: ہیروشیما ڈسٹرکٹ کورٹ نے منگل کو ایک 30 سالہ بے روزگار عورت کو آٹھ برس قید کی سزا سنائی۔ اس نے اکتوبر، 2012 میں فوچو، صوبہ ہیروشیما میں اپنے گھر میں اپنی 11 سالہ بچی کو گالف کلب کے…
ایم ایس ڈی ایف نے غیر انسان بردار آبدوز کھونے کا اعتراف کر لیا
ٹوکیو: جاپان نے بدھ کو اعتراف کیا کہ اس نے پچھلے برس ایک سروے کے دوران 5 ملین ڈالر کی غیر انسان بردار آبدوز کھو دی۔ اس آبدوز کو ڈھونڈنے کے لیے نو روزہ تلاش کے دوران سمندری فرش سے…
جاپان کی خواتین اولمپک ٹیم پہلی مرتبہ مردوں سے بڑھ گئی
ٹوکیو: جاپان کی سرمائی اولمپکس کی ٹیم پہلی مرتبہ تعداد میں مردوں سے بڑھ گئی۔ اس بار ملک سوچی اولمپکس میں ریکارڈ تعداد میں ایتھلیٹ بھیج رہا ہے، اور اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے کے لیے…
70 فیصد سے زیادہ لوگوں کا کہنا ہے انہیں آبے نامکس کا فائدہ محسوس نہیں ہوا: رائے شماری
ٹوکیو: قریباً تین چوتھائی جاپانی عوام محسوس کر رہے ہیں کہ “آبے نامکس” کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ یہ بات ایک نئی اخباری رائے شماری سے پتا چلی۔ حالانکہ عالمی سطح پر وزیرِ اعظم شینزو آبے کے اقتصادی منصوبے کو…
تاما میں عورت نے تین عمر رسیدہ خواتین پر حملہ کر دیا
ٹوکیو: پولیس نے منگل کو کہا کہ پیر کی سہ پہر تاما، ٹوکیو میں تین خواتین کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ان خواتین پر ایک اور عورت نے حملہ کر دیا تھا۔ پولیس نے کہا، ان خواتین کو سر پر…
چار میں سے ایک سونامی زدہ بچے کو نفسیاتی دیکھ بھال کی ضرورت
ٹوکیو: جاپان میں 2011 کی سونامی کی آفت سے متاثر ہونے والے نرسری اسکول کے چار میں سے ایک بچے کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ یہ نفسیاتی مسائل کھونے اور تباہی کی دہشت سے لاحق ہوئے ہیں اور ماہرین،…
ہنڈا امریکہ سے مجموعی طور پر برآمدات کرنے والا پہلا کار ساز ادارہ بن گیا
نیو یارک: ہنڈا موٹر کو نے پچھلے برس امریکہ سے زیادہ کاریں برآمد کیں جبکہ کم تعداد میں درآمد کیں۔ اس طرح وہ بڑے جاپانی کار ساز اداروں میں پہلا ایسا ادارہ بن گیا۔ 30 برس سے زیادہ عرصہ قبل…
جاپان کی تدریسی رہنما کتب پر نظرِ ثانی، متنازعہ جزائر اپنا علاقہ قرار
ٹوکیو: جاپان نے منگل کو کہا کہ وہ اپنی تدریسی رہنما کتب پر نظرِ ثانی کر رہا ہے۔ اس کے تحت چین اور جنوبی کوریا کے ساتھ تنازعے کی وجہ دور دراز جزائر کے دو گروہوں کو واضح طور پر…
ٹوکیو کے تالاب میں پرانی سائیکلیں پھینک دی گئیں
ٹوکیو: جاپان میں رہتے ہوئے آپ کو درپیش عجیب و غریب مسائل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بڑی چیزوں کو کہاں پھینکا جائے۔ مثلاً آپ نے ایک نئی سائیکل خرید لی ہے۔ تو بہت سے ممالک میں آپ…
چین کی خوشحالی اعتماد پر قائم ہے، کشیدگی پر نہیں: آبے
واشنگٹن: وزیرِ اعظم شینزو آبے نے کہا کہ چین کی مسلسل اقتصادی بڑھوتری کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ اعتماد سازی کی ضروری ہو گی نا کہ کشیدگی کی۔ یہ بیان اتوار کو نشر کردہ ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔…
منجمد آلودہ کھانے کے معاملے پر ماروہا کے عہدیداروں کی تادیب
ٹوکیو: ماروہا نیچیرو ہولڈنگز انکارپوریشن نے ہفتے کو اپنے عہدیداروں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کیا۔ اس نے کہا کہ صدر توشیو کوشیرو اور اس کی ذیلی فرم آلی فوڈز کو کے صدر مارچ میں ریٹائر ہو جائیں گے…
اُتسونومیا میں یونیورسٹی طالبہ پر حملہ، لوٹ لیا گیا
اُتسونومیا: اُتسونومیا، صوبہ توچیگی میں پولیس اہلکار ایک شخص کی تلاش میں ہیں۔ اس نے یونیورسٹی کی ایک طالبہ پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کا بیگ چھین لیا جس میں 10,000 ین کی نقدی موجود تھی۔ پولیس کے…
ین کی قدر معیشت کے لیے بہترین، لیکن امریکہ دیکھ رہا ہے
ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو آبے ایک سال قبل جب اقتدار میں آئے تھے، تب سے ین کی قدر میں قریباً پانچویں حصے کے برابر کمی ہو چکی ہے۔ اور اب یہ معیشت کے لیے بہترین فائدہ مند حالت میں ہے۔…
حکومت نے این ایچ کے سربراہ کے ‘تسکین بخش عورتوں’ بارے تبصرے سے لاتعلقی اختیار کر لی
ٹوکیو: جاپانی حکومت نے پیر کو قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے نئے سربراہ کے اظہارِ خیال سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ مذکورہ سربراہ نے کہا تھا کہ دورانِ جنگ شاہی فوج کی جانب سے جنسی قیدیوں کا استعمال…
محققین نے ری ایکٹر کے اندر ایٹمی ایندھن دیکھنے کے لیے کائناتی شعاعیں استعمال کیں
ٹوکیو: جاپانی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کائناتی شعاعیں استعمال کرتے ہوئے ری ایکٹر کے اندر ایٹمی ایندھن ڈھونڈنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی فوکوشیما پر ایٹمی بجلی گھر کی پیچیدہ سبکدوشی میں معاون ثابت…